امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر ممکنہ حملے، آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں اور خطے کی صورتحال پر اسلام ٹائمز کے نمائندے سینیئر صحافی نادر بلوچ کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ نے کہا کہ انقلاب اسلامی نے ایران کو امریکا اور اسرائیل سے چھین لیا، ایرانی عوام غیرت مند اور شجاع لوگ جو انقلاب اسلامی کے اصلی وارث ہیں۔ متعلقہ فائیلیںسینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پاکستان کی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین ہیں۔ ان کا تعلق راولپنڈی کے علاقے شکریال سے ہے اور وہ جامع الحجت مدرسے کے سرپرست بھی ہیں۔ انہوں نے قم المقدس، ایران سے علم دین حاصل کرنے کے بعد پاکستان آکر دین کی خدمت کا آغاز کیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملت جعفریہ پاکستان کو سیاسی شعور دینے میں نمایاں کردار ادا کیا اور اتحادِ امت کے داعی کے طور پر وحدت مسلمین کے فروغ میں سرگرم رہے۔ وہ تکفیریت کے خلاف بھی جدوجہد کرتے رہے ہیں اور بین المسالک ہم آہنگی کے لیے کوشاں ہیں۔ آپ کو پاکستان کی سیاست میں اس وقت نمایاں مقام حاصل ہے اور آپ ببانگ دہل مؤقف دیئے جانے کے حوالے سے اپنی الگ شناخت رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے سینیئر صحافی نادر بلوچ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر ممکنہ حملے، آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں اور خطے کی صورتحال پر ان سے خصوصی انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران