آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کے بعد امید ہے ایران سے مذاکرات کامیاب ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کے بعد امید ہے ایران سے مذاکرات کامیاب ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2026 سب نیوز
واشنگٹن:(آئی پی ایس)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کے بعد اب مذاکرات کا عمل جاری ہے اور امید ہے کہ بات چیت کامیاب ثابت ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا دنیا بھر میں تنازعات کو جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کو ترجیح دیتا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ واشنگٹن ڈی سی میں فوج کی تعیناتی کے بعد جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے اور قتل کے واقعات میں 95 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی شہر اب پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ ہو چکے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا سے جرائم پیشہ تارکینِ وطن کو واپس بھیجا جا رہا ہے جس سے داخلی سلامتی مزید بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا میں ادویات کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آ چکی ہیں۔
سیاسی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ری پبلکن پارٹی کو آئندہ مڈٹرم الیکشن جیتنا چاہیے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی آئینی عدالت نے ارشد شریف قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا وفاقی آئینی عدالت نے ارشد شریف قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے کمانڈر آذربائیجان نیول فورسز کی ملاقات، برادرانہ تعلقات کا اعادہ اسلامی نظریاتی کونسل کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی مذمت،غیرت کے نام پر قتل خلاف اسلام قرار عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست؛ جواب جمع نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو شوکاز نوٹس مشال یوسفزئی ٹی وی پر بیٹھ کر جھوٹ بولتی ہے وہ عمران خان کی خیرخواہ نہیں، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی علیمہ خان وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے مزمل اسلم کی ملاقات ، جائز مالی مطالبات کے حصول میں مکمل تعاون کی یقین دہانیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد
پڑھیں:
سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
نیوز بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی سعودی قیادت سے مجوزہ جوہری معاہدے کی شرائط پر ابھی تک براہِ راست بات نہیں ہوئی، تاہم امریکا سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ توانائی اور سول جوہری تعاون کا معاہدہ سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدوں میں شمولیت سے مشروط ہے۔ نیوز بریفنگ کے دوران کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی قیادت سے مجوزہ جوہری معاہدے کی شرائط پر ابھی تک براہِ راست بات نہیں ہوئی، تاہم امریکا سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ ماضی میں بھی سعودی عرب کے ساتھ مختلف معاہدوں کے حوالے سے بات چیت کر چکے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ سعودی عرب ابراہیم اکارڈز پر دستخط کرے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان متوقع ملاقات میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مبینہ چوری کا معاملہ بھی زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔ کیرولین لیویٹ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکا سعودی عرب کے ساتھ توانائی اور سول جوہری تعاون سے متعلق مذاکرات جاری رکھے گا، تاہم کسی بھی حتمی معاہدے کے لیے متعلقہ شرائط پوری ہونا ضروری ہوں گی۔