واشنگٹن:امریکی فوج نے بحیرہ عرب میں ایک ممکنہ خطرے کو ناکام بناتے ہوئے امریکی ائیرکرافٹ کیریئر کی جانب آنے والا ایرانی ڈرون مار گرانے کی تصدیق کر دی ہے۔ امریکی فوج کی جانب سے یہ کارروائی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دی جا رہی ہے۔

غیر ملکی رپورٹس کے مطابق امریکی ایف-35 لڑاکا طیارے نے بحیرہ عرب میں گشت کے دوران ایک ایرانی ڈرون کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ امریکی ائیرکرافٹ کیریئر یو ایس ایس ابراہم لنکن کی جانب بڑھ رہا تھا۔ امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی مکمل طور پر دفاعی نوعیت کی تھی اور اس کا مقصد امریکی بحری جہاز اور اس پر موجود عملے کی حفاظت یقینی بنانا تھا۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مار گرایا جانے والا ڈرون ایرانی ساختہ ’شاہد-139‘ تھا، جسے ممکنہ خطرہ سمجھتے ہوئے فوری طور پر تباہ کر دیا گیا، ایف-35 سی لڑاکا طیارے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کو فضا میں ہی نشانہ بنایا۔

امریکی حکام نے واضح کیا ہے کہ اس واقعے میں کسی امریکی فوجی، بحری جہاز یا فوجی ساز و سامان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، امریکی افواج خطے میں اپنے مفادات اور اتحادیوں کے تحفظ کے لیے ہر وقت چوکس ہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے کا فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کی جانب

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا