یومِ یکجہتی کشمیر پر حکومتِ پاکستان کا کشمیری مہاجرین کے لیے بڑا ریلیف
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
حکومتِ پاکستان نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری مہاجرین کے لیے ایک بڑا اور اہم ریلیف پیکج دینے کا اعلان کرتے ہوئے کشمیری عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا عملی ثبوت پیش کیا ہے۔
وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی ہدایت پر 1989-90 کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر سے ہجرت کرنے والے کشمیری مہاجرین کا ماہانہ فی کس گزارہ الاؤنس بڑھا کر 5 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد مہاجرین کو درپیش معاشی مشکلات میں کمی لانا اور ان کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔
حکومتِ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ مہاجرین جموں و کشمیر کی مکمل بحالی ایک قومی فریضہ ہے، اور ریاست ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ کشمیری مہاجرین کی عزت، تحفظ اور بہتر مستقبل کو یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
حکومتِ پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول تک پاکستان ان کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر عالمی فورم پر ان کا مقدمہ بھرپور انداز میں اجاگر کرتا رہے گا۔
750 رہائشی گھروں کی تعمیر کا پائلٹ منصوبہ جاریکشمیری مہاجرین کی آبادکاری کے لیے حکومتِ پاکستان کی جانب سے 3 ارب روپے کی لاگت سے 750 رہائشی گھروں پر مشتمل ایک پائلٹ پراجیکٹ پر کام جاری ہے۔ ان گھروں کی تعمیر کے لیے حکومت آزاد جموں و کشمیر نے زمین فراہم کی ہے، جبکہ منصوبے کا مقصد مہاجر خاندانوں کو باعزت اور محفوظ رہائش فراہم کرنا ہے۔
کشمیریوں کے ساتھ دائمی وابستگی کا اعلان
حکومتِ پاکستان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا، اور کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور انسانی سطح پر حمایت جاری رکھے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کشمیری مہاجرین گزارہ الاؤنس وزیراعظم محمد شہباز شریف یوم یکجہتی کشمیر.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کشمیری مہاجرین گزارہ الاؤنس وزیراعظم محمد شہباز شریف یوم یکجہتی کشمیر کشمیری مہاجرین پاکستان نے کے ساتھ کے لیے کیا ہے
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :