پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ تازہ پیش گوئی سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ تازہ پیش گوئی سامنے آ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2026 سب نیوز
اسلا م آباد(آئی پی ایس) پاکستان میں رواں برس رمضان المبارک کے حوالے سے تازہ پیش گوئی سامنے آ گئی۔
محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے چاند سے متعلق اپنی تازہ پیش گوئی جاری کر دی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 19 فروری 2026 کو ہونے کی توقع ہے کیوں کہ فلکیاتی حسابات کے مطابق چاند نظر آنے کے امکانات خاصے مضبوط ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر ہو گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش کے بعد اگلے روز اس کی عمر اور موسم کی صورتحال رویت کے لیے موزوں دکھائی دے رہی ہے، جس کے باعث چاند نظر آنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 18 فروری کو پاکستان کے مختلف علاقوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ اسی بنیاد پر یکم رمضان المبارک 19 فروری کو ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے، تاہم حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 18 فروری کو کراچی میں چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے ہو گی۔ اسی روز کراچی میں سورج غروب ہونے کا وقت 6 بج کر 25 منٹ جب کہ چاند 7 بج کر 24 منٹ پر غروب ہوگا، جو رویت کے لیے موزوں دورانیہ سمجھا جاتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے فلکیاتی تجزیے کے مطابق 18 فروری کو چاند نظر آنے کے امکانات کے باعث یکم رمضان المبارک 19 فروری بروز جمعرات ہونے کا امکان ہے، تاہم ماہِ صیام کا چاند نظر آنے سے متعلق حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہی کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنیویارک: خوابوں کا شہر، جہاں آسمان جھک کر سلام کرتا ہے اور دل کی دھڑکنیں تیز ہو جاتی ہیں سی ڈی اے میں اہم پیش رفت،، اعجاز شیخ کو ڈی جی کا چارج مل گیا اکبر ناصر خان آئی جی گلگت بلتستان تعینات، نوٹیفکیشن جاری بانی پی ٹی آئی کو ترکیہ کی دعوت بارے خبریں بے بنیاد نکلیں پاکستان اور قازقستان دوطرفہ تجارت کو 1 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے پرعزم سی ڈی اے میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن سب نیوز پر وفاقی آئینی عدالت نے ارشد شریف قتل کیس کا فیصلہ سنا دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تازہ پیش گوئی پاکستان میں
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔