’کشمیر پر جو کہا کر دکھایا‘، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے واضح مؤقف سے کشمیریوں کے حوصلے بلند
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 5 فروری کو بھارتی تسلط کے خلاف یومِ یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مسئلہ کشمیر پر اصولی اور جرات مندانہ مؤقف کو کشمیری عوام کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔
گزشتہ برس یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مظفرآباد کے دورے کے دوران کشمیر پر پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا تھا۔ انہوں نے بھارت کو واضح اور دوٹوک پیغام دیا تھا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی عددی یا عسکری برتری کے دباؤ میں نہیں آئے گا اور مسئلہ کشمیر پر اپنے اصولی مؤقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کشمیرپر تاریخی کردار،جوکہا وہ سچ کردکھایا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 5 فروری کو کشمیر پر بھارتی تسلط کیخلاف یوم یکجہتی کشمیرمنایا جاتا ہے
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایک سال قبل بھی یوم یکجہتی کشمیر پرمظفرآباد میں کشمیر پراپنا عزم مصمم… pic.
— PTV News (@PTVNewsOfficial) February 4, 2026
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر کہا تھا کہ پاکستان کشمیر کے معاملے پر مزید دس جنگیں لڑنے سے بھی دریغ نہیں کرے گا۔ ان کا یہ بیان نہ صرف کشمیری عوام کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوا بلکہ دشمن کے لیے ایک واضح انتباہ بھی تھا۔
یہ بھی پڑھیں: 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر، ’طاقت کے زور پر کیے گئے قبضے کبھی عوامی جذبوں کو شکست نہیں دے سکتے‘
آزاد کشمیر کے شہریوں نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال یومِ یکجہتی کشمیر پر سپہ سالار کی مظفرآباد آمد سے لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہوئے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جرات مندانہ قیادت قابلِ فخر ہے اور مسئلہ کشمیر پر ان کا واضح اور اصولی مؤقف مظلوم کشمیریوں کے حوصلوں کو نئی جِلا بخش رہا ہے۔
شہریوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل نے جس عزم کا اظہار گزشتہ سال کیا تھا، اسے عملی طور پر مئی 2025 میں پورا کر کے دکھایا۔ مسلح افواج کی شاندار کامیابی سے نہ صرف قومی وقار میں اضافہ ہوا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام بھی روشن ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ’وہ دن قریب ہے جب کشمیر بنے گا پاکستان‘، مولانا طاہر اشرفی کا کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی
مسئلہ کشمیر پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دوٹوک اور غیر مبہم مؤقف کشمیری عوام کے لیے امید، اعتماد اور حوصلے کی علامت بن چکا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عاصم منیر فیلڈ مارشل عاصم منیر مقبوضہ کشمیر یوم یکجہتی کشمیر
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر یوم یکجہتی کشمیر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مسئلہ کشمیر پر یکجہتی کشمیر کشمیری عوام کے لیے
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :