Express News:
2026-07-24@04:34:41 GMT

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کشمیر پر تاریخی کردار، جو کہا وہ سچ کر دکھایا

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT

‍‍‍‍‍‍

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 5 فروری کو کشمیر پر بھارتی تسلط کیخلاف یوم یکجہتی کشمیرمنایا جاتا ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایک سال قبل بھی یوم یکجہتی کشمیر پر مظفرآباد میں کشمیر پر اپنا عزم مصمم دہرایا تھا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا تھا کہ پاکستان اس کی عددی برتری کے دباؤ میں نہیں آئے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے معاملے پر مزید 10 جنگیں لڑنے سے بھی دریغ نہیں کرے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی افواج کی بھارتی جارحیت کے جواب میں شاندار فتح کو دنیا بھرنے بھی تسلیم کیا۔

مزید پڑھیں

بیرونِ ملک مقیم کشمیریوں کا مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی

آزادکشمیر کے شہریوں نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سپہ سالار کی گزشتہ سال یوم یکجہتی کشمیر پر مظفرآباد آمد سے دونوں اطراف کے کشمیریوں کا حوصلہ بڑھا۔

شہری کا کہنا تھا کہ ہمیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جرات مند قیادت پر فخر ہے، فیلڈ مارشل نے گزشتہ سال مسئلہ کشمیر پر جس عزم کا اظہار کیا، مئی 2025 میں اسے پورا کر دکھایا، ہماری مسلح افواج کی شاندار کامیابی سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن ہوا۔

مسئلہ کشمیر پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا واضح موقف مظلوم کشمیریوں کے حوصلوں کو جلا بخش رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

پڑھیں:

سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل ہو جاتا ہے تو یہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ایک "تاریخی جست" ثابت ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب کے مجوزہ سول جوہری معاہدے کو اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے سے مشروط کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ سول جوہری معاہدے کی حتمی منظوری اس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل نہیں ہو جاتا۔

ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ مجوزہ معاہدہ صرف پُرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا اور اس کے تحت سعودی عرب کو یورینیئم افزودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل جب اس مجوزہ جوہری معاہدے کی ابتدائی منظوری کا اعلان کیا گیا تھا تو صدر ٹرمپ نے اسے سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کی شرط سے منسلک نہیں کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے واضح کیا کہ دونوں معاملات ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل