بچوں کی جسمانی صحت برقرار رکھنے کیلئے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے، مراد علی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
وزیراعلی سندھ نے ہدایت دی کہ زیادہ مسڈ اضلاع میں فوری ٹارگیٹڈ فالو اپ کیا جائے، انسداد پولیو مہم میں بچوں کی کوریج یقینی بنائی جائے، پولیو کے خاتمے تک مہم میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بچوں کی جسمانی صحت کو برقرار رکھنے کیلئے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے۔ وزیراعلی سندھ کو انسداد پولیو مہم کے پہلے دن کی رپورٹ پیش کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں پولیو مہم کی مجموعی گھریلو کوریج 92 فیصد، ریکال کوریج 93 فیصد رہی، پہلے روز 2 لاکھ 26 ہزار سے زائد بچے پولیو کے قطروں سے محروم رہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی میں پولیو مہم کو چیلنجز درپیش ہیں 14.
وزیر اعلی سندھ کو آگاہی دی گئی کہ کراچی جنوبی میں والدین کے انکار کی شرح 40 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، کراچی ڈویژن میں 87 فیصد پولیو کوریج رہی، مسڈ بچوں کی شرح 14.2 فیصد رہی، حیدرآباد ڈویژن میں 92 فیصد پولیو کوریج رہی، مسڈ بچوں کی شرح 8.6 فیصد رہی۔ میرپورخاص ڈویژن میں 94 فیصد پولیو کوریج رہی، مسڈ بچوں کی شرح 8.1 فیصد رہی، لاڑکانہ ڈویژن میں 93 فیصد پولیو کوریج رہی، مسڈ بچوں کی شرح 7.7 فیصد رہی، سکھر ڈویژن 94 فیصد پولیو کوریج رہی، مسڈ بچوں کی شرح 7 فیصد رہی، شہید بینظیرآباد ڈویژن میں 95 فیصد پولیو کوریج رہی، مسڈ بچوں کی شرح 5.7 فیصد رہی۔
وزیراعلی سندھ نے ہدایت دی کہ زیادہ مسڈ اضلاع میں فوری ٹارگیٹڈ فالو اپ کیا جائے، انسداد پولیو مہم میں بچوں کی کوریج یقینی بنائی جائے، پولیو کے خاتمے تک مہم میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلی سندھ نے والدین سے اپیل کی کہ بچوں کو معذوری سے بچائیں اور پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں، صوبے بھر میں اگر کہیں پولیو کی ٹیم نہیں پہنچ سکی تو 1166 پر کال کر کے اطلاع دیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فیصد پولیو کوریج رہی مسڈ بچوں کی شرح وزیراعلی سندھ پولیو مہم ڈویژن میں فیصد رہی
پڑھیں:
حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔
شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔