کمشنر میرپور خاص کا ڈی آئی جی کے ہمراہ پولیو مہم کا جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص(جسارت نیوز) کمشنر فیصل احمد عقیلی نے ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس فیصل عبداللہ چاچڑ کے ہمراہ انسداد پولیو مہم کا جائزہ لینے کے لئے میرپورخاص شہر کے مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس جس میں ٹول پلازہ، ٹنڈو آدم ناکہ، کھان ناکہ، کھپرو ناکہ اور جرواری شاخ پولیو پوائنٹس کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر کمشنر فیصل احمد عقیلی نے ڈی آئی جی پولیس کے ہمراہ پولیو ٹیموں کے کاموں اور پولیو کولڈ چین کا بھی جائزہ لیا اور پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ پولیو کا کام سنجیدگی کے ساتھ کریں کیونکہ پولیو کا کام ایک قومی ذمہ داری ہے جس کے لئے ہم سب مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ ہم اپنے بچوں کو ہمیشہ کے لئے معذوری سے محفوظ بنا سکیں واضح رہے کہ 2 فروری سے ہونے والے انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کے پیدائش سے پانچ سال تک کے 3 لاکھ 48 ہزار 463 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اس ضمن میں محکمہ صحت کی جانب سے 70 حفاظتی صحت مراکز، 114 ویکسنیٹرز، 50 یوسی ایم اوز، فکسڈ پوائنٹس اور ٹرانزٹ پوائنٹس بنائے گئے ہیں ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔