انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔آل راؤنڈرز میں پاکستان کے صائم ایوب ایک بار پھرٹی 20 کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے اور سکندر رضا ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے۔پاکستان کے محمد نواز ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے اور شاداب خان 13 درجہ بہتری کے بعد 26 ویں نمبرپر آگئے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما کا پہلا نمبر ہے جب کہ انگلش بیٹر فل سالٹ دوسرے اور ان ہی کے ہم وطن جوز بٹلر ایک درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی فہرست میں پاکستانی بیٹرز کی بات کی جائے تو پاکستان کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان 2 درجے تنزلی کے بعد 7 ویں نمبر پر آگئے ہیں جب کہ صائم ایوب 8 درجہ ترقی پاتے ہوئے 28 ویں نمبر پر آگئے۔قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے 12 درجے ترقی کے ساتھ اب 29 ویں نمبر پر آگئے مگر سابق کپتان بابراعظم 3 درجے تنزلی کے بعد 34 ویں نمبر پر چلے گئے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل فخر زمان 5 درجے تنزلی کے بعد 74 ویں نمبر پر آگئے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز کی فہرست میں بھارت کے ورون چکھرورتی کا پہلا نمبر ہے جب کہ پاکستان کے ابرار احمد نے 2 درجہ ترقی پاتے ہوئے دوسرے نمبر پر آکر افغانستان کے راشد خان کو تیسرے نمبر پر دھکیل دیا۔محمد نواز نے 8 درجہ ترقی کے بعد 7 ویں پوزیشن حاصل کرلی جب کہ شاہین آفریدی نے بھی 5 درجہ ترقی کے بعد 19 ویں پوزیشن حاصل کرلی، شاداب خان لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 33 درجہ ترقی کے بعد 72 ویں نمبر پر آگئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ویں نمبر پر ا گئے تنزلی کے بعد پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ترقی کے

پڑھیں:

قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا

محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب