دنیا کا سب سے بڑا قرآن کریم گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مکہ مکرمہ کے حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں قائم قرآن میوزیم میں دنیا کے سب سے بڑے قرآن کریم کے نسخے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی (SPA) کے مطابق یہ نسخہ 700 صفحات پر مشتمل ہے اور اس کا حجم 312 سینٹی میٹر لمبا اور 220 سینٹی میٹر چوڑا ہے، جو اسے تاریخی اور فنی اعتبار سے منفرد بناتا ہے۔ یہ عظیم نسخہ دسویں صدی ہجری کے ایک بڑے قرآنی نسخے کی طرز پر تیار کیا گیا ہے، جس کے اصل صفحات کا سائز 45 × 30 سینٹی میٹر تھا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نسخے میں سورتوں کو خط خلط ثلث میں تحریر کیا گیا جبکہ سورۃ الفاتحہ کو خطِ النسخ میں لکھا گیا ہے، جو عربی خطاطی کی اعلیٰ مہارت اور فنونِ اسلامی میں مہارت کی عکاسی کرتا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس کی بائنڈنگ، گلڈنگ اور سجاوٹ اسلامی فنِ تعمیر اور تزئین کی منفرد جھلک پیش کرتی ہے اور یہ نہ صرف ایک دینی ورثے بلکہ فنِ کتابت اور خطاطی کا اعلیٰ نمونہ بھی ہے۔
یہ قدیم نسخہ سال ہجری 1300 (1883 عیسوی) میں وقف کیا گیا اور اب تک شاہ عبدالعزیز کمپلیکس اوقاف لائبریری میں محفوظ ہے، قرآن میوزیم میں زائرین اور محققین کے لیے یہ نسخہ معلوماتی و تحقیقی مواقع فراہم کرتا ہے، جہاں مختلف ادوار کے قرآنی نسخوں کے بارے میں مکمل تفصیلات دستیاب ہیں۔
ماہرین نے اس اقدام کو نہ صرف اسلامی ورثے کے تحفظ بلکہ جدید دور میں قرآنی نسخوں کی علمی، تاریخی اور ثقافتی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے اہم قرار دیا ہے، جو عالمی سطح پر اسلامی ثقافت اور فنونِ اسلامی کی عظمت کو منظرِ عام پر لاتا ہے۔
حرا کلچرل ڈسٹرکٹ کے قرآن میوزیم میں موجود یہ نادر اور نایاب نسخے زائرین اور محققین کے لیے ایک منفرد علمی خزانہ ہیں، جہاں اسلامی تاریخ، خطاطی اور تزئین کے فنون کا مطالعہ ممکن ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی