ملتان، برصغیر پاک و ہند کے روحانی پیشوا سخی سلطان علی اکبر شمسی کا 455واں عرس شروع
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت سخی سلطان علی اکبر شمسی کی دین اسلام کی تبلیغ کی وجہ سے کثیر تعداد میں غیرمسلم مسلمان ہوئے، آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں اولیااللہ، صوفیائے کرام کی تعلیمات کے پیغام کو عام کرنا ہوگا اور ایک باوقار قوم بننے کے لیے بحیثیت مسلم اور پاکستانی بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ دربار عالیہ حضرت سخی سلطان علی اکبر شمسی شیعہ میانی کے سجادہ نشین مخدوم سید مشاہد عباس شمسی اور ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب و مرکزی صدر تحفظ عزاداری کونسل خاور شفقت بھٹہ نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی معاشی بدحالی اور بحرانوں سے نکلنے کے لیے اللہ کے ولیوں کے راستوں پر عمل پیرا ہونا ہوگا تب ہی ہم مشکلات و مصائب سے نجات حاصل کر سکتے ہیں، اولیا اللہ کی تعلیمات امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہے کیونکہ یہ استانے فیوض و برکات کا محور ہیں، اج ہمیں موازنہ کرنا ہوگا کہ دنیا بھر میں ایک کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ مسلم ہونے کے باوجود ہم اکیلے کھڑے ہیں۔ مخدوم سید قسور علی شمسی مرحوم، الحاج شفقت حسنین بھٹہ مرحوم نے اتحاد بین المسلمین کے لیے جو کاوشیں کیں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سلطان علی اکبر اکیڈمی ویلفیئر سوسائٹی ملتان کے زیراہتمام بر صغیر پاک و ہند کے روحانی پیشوا حضرت پیر سید سخی سلطان علی اکبر شمسی کے 455 ویں دو روزہ سالانہ عرس مبارک کے موقع پر خطاب کے دوران کیا۔
نقابت کے فرائض تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے سرانجام دیے، تلاوت قاری محمد اسماعیل سعیدی اور نعت محمد یوسف نے پڑھی جبکہ سید احمد مجتبی گیلانی، مخدوم سید ظہور حسین شمسی، مخدوم سید اختر حسین شمسی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں اصغر علی قریشی ہاشمی، علی عباس قریشی ہاشمی سمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ خاور شفقت بھٹہ نے مزید کہا کہ حضرت سخی سلطان علی اکبر شمسی کی دین اسلام کی تبلیغ کی وجہ سے کثیر تعداد میں غیرمسلم مسلمان ہوئے، آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں اولیااللہ، صوفیائے کرام کی تعلیمات کے پیغام کو عام کرنا ہوگا اور ایک باوقار قوم بننے کے لیے بحیثیت مسلم اور پاکستانی بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا، اخر میں دعا سید طالب حسین پرواز نے کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سخی سلطان علی اکبر شمسی کرنا ہوگا کے لیے
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔
I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
Ansa Awais Content Writer