قازقستان کے ساتھ تجارتی حجم 1 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
اسکرین گرایب
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قازقستان کے ساتھ تجارتی حجم 2 سال میں1 ارب ڈالر تک لے جانے کےلیے پرعزم ہیں۔
اسلام آباد میں پاکستان قازقستان بزنس فورم سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ خوشی ہے دونوں ملکوں کے تاجروں کی بڑی تعداد فورم میں شریک ہے، قازقستان کے صدر کو پاکستان آمد پرخوش آمدید کہتے ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر قاسم جومارت توکایووف نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے۔
انہوں نے کہا کہ وسط ایشیائی ریاستوں کو تجارت کے لیے اپنی بندرگاہوں تک رسائی دے سکتے ہیں، قازقستان اپنی مصنوعات گوادر اور کراچی پورٹ کے ذریعے برآمد کرسکتا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ قازقستان کے ساتھ ریل اور روڈ رابطے کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں، 2 سال میں تجارتی حجم 1 ارب ڈالر تک لے جانے کےلیے پر عزم ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ تجارت اور اقتصادی شعبے میں تعاون کو وسعت دینے کے لیے 5 سالہ روڈ میپ پر اتفاق کیا، دونوں ملکوں کے درمیان طے پانےوالے 37 سمجھوتے دوطرفہ تعاون میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔
شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ 23 سال بعد کسی بھی قازق صدرکاپاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔
صدر قازقستان قاسم جومارت توکایووف نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کی تذویراتی شراکت داری میں تبدیلی ایک اہم سنگ میل ہے، بزنس فورم کے انعقاد پر وزیراعظم شہباز شریف کا مشکور ہوں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں نے اقتصادی اور تجاری تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کاعزم کیا ہے، سیاحت، زراعت، تعلیم، آئی ٹی و دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا۔
قاسم جومارت توکایووف نے مزید کہا کہ بین الحکومتی کمیشن کے ذریعے بزنس ٹو بزنس روابط کو فروغ دیاجائے گا، پاکستان اور قازقستان علاقائی اور عالمی رابطے کا اہم ذریعہ ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قازقستان کے شہباز شریف تک لے جانے نے کہا کہ
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.