data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی میں دماغی اور اعصابی امراض کے علاج و بحالی کے لیے قائم کیے گئے ادارے کراچی انسٹیٹیوٹ آف نیورولوجیکل ڈیزیزز اینڈ ری ہیبلی ٹیشن (KIND-R) کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔

کراچی انسٹیٹیوٹ آف نیورولوجیکل ڈیزیزز اینڈ ری ہیبلی ٹیشن میں روزانہ ایک ہزار مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ آئندہ مرحلے میں 150 بستروں پر مشتمل رہائشی وارڈ قائم کیا جائے گا تاکہ مریضوں کو مسلسل علاج اور نگرانی فراہم کی جا سکے، تیسرے مرحلے میں ملک کے 130 اضلاع میں سینٹرلائزڈ ری ہیبلیٹیشن سینٹرز اور میڈیکل کالج و یونیورسٹی قائم کرنے کا طویل المدتی منصوبہ بھی شامل ہے، جو پاکستان میں نیورولوجی اور ری ہیبلی ٹیشن کے شعبے میں نئے معیار قائم کرے گا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے KIND-R کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر محمد واسع نے کہا کہ یہ ادارہ 53 ہزار اسکوائر فٹ میں قائم ملک کا پہلا ادارہ ہے جو دماغی، اعصابی اور نفسیاتی امراض کے علاج کے لیے روزانہ ایک ہزار مریضوں کو مفت خدمات فراہم کر رہا ہے، ادارے کا مقصد مریضوں کو صرف علاج فراہم کرنا نہیں بلکہ انہیں معاشرے کا فعال اور کارآمد فرد بنانا بھی ہے۔

ڈاکٹر محمد واسع نے بتایا کہ اگلے مرحلے میں 150 بستروں پر مشتمل ان پیشنٹ وارڈ قائم کیا جائے گا جبکہ تیسرے مرحلے میں پاکستان کے 130 اضلاع میں سینٹرلائزڈ ری ہیب سینٹرز، میڈیکل کالج اور یونیورسٹی کے قیام کا منصوبہ شامل ہے۔

ہیلپنگ ہینڈ امریکہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید صدیقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ KIND-R پاکستان میں ہیلپنگ ہینڈ کا تاریخی اور فلیگ شپ منصوبہ ہے، ہیلپنگ ہینڈ سالانہ تقریباً ساڑھے چار ارب روپے صحت، تعلیم اور سماجی فلاح کے منصوبوں پر خرچ کرتا ہے، جبکہ سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کے لیے پانچ ارب روپے مختص کیے جاتے ہیں۔

جاوید صدیقی نے کہا کہ ہیلپنگ ہینڈ امدادی سرگرمیوں تک محدود نہیں بلکہ مستقل اور معیاری حل فراہم کرنے پر یقین رکھتا ہے، اور KIND-R اسی وژن کی عملی مثال ہے۔

انہوں نے عوام اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ اس تاریخی منصوبے کا حصہ بنیں اور مستحق مریضوں کی خدمت کے لیے تعاون کریں۔

ادارے میں نیورولوجی اور اعصابی OPD، ذہنی و نفسیاتی ماہرین، جدید فزیوتھراپی اور ری ہیبلی ٹیشن مشینری، روبوٹک گیٹ ٹریننگ، AI بیسڈ اسپائنل ڈی کمپریشن اور مکمل میڈیکل ڈائیگنوسٹک سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جہاں مستحق مریضوں کے لیے فری اور سبسڈائزڈ علاج اور بحالی کی سہولت دستیاب ہے۔

ڈاکٹر محسن انصاری نے کہا کہ KIND-R محض ایک طبی ادارہ نہیں بلکہ امید، بحالی اور وقارِ انسانیت کی علامت ہے، جو اعصابی اور دماغی امراض کے مریضوں کے لیے مؤثر سہارا فراہم کرے گا، HHRD USA دنیا کے 80 ممالک میں تعلیم، صحت، ریلیف اور انسانی فلاح کے بڑے منصوبے کامیابی سے چلا رہا ہے، اور KIND-R اسی عالمی مشن کی ایک نمایاں مثال ہے۔

افتتاحی تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر عبد المالک، ڈاکٹر اظہر چغتائی، ڈاکٹر ثاقب انصاری، گلشنِ اقبال ٹاؤن کے ناظم ڈاکٹر فواد احمد، معروف کرکٹر و کپتان یونس خان، مریض، پیرا میڈیکل اسٹاف اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں موجود
تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ایک کروڑ افراد دماغی و اعصابی امراض کا شکار ہیں، جن میں چالیس فیصد بچے شامل ہیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ری ہیبلی ٹیشن ہیلپنگ ہینڈ مرحلے میں مریضوں کو کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق