فواد چوہدری کو فراڈ کیس میں بڑا ریلیف مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
اسلام آباد:
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو فراڈ کیس سے بری کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کیس پر سماعت کی۔
فواد چوہدری اپنے وکلا شمس اقبال ایڈووکیٹ اور قمر عنایت راجہ ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ شکایت کنندہ ملک محمد ظہیر عدالت میں پیش ہوئے تاہم ان کے وکیل فرحان منظور پیش نہیں ہوئے۔
فواد چوہدری کے وکلا کی جانب سے بریت کی درخواست پر دلائل دیئے گئے۔
شمس اقبال ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ فواد چوہدری کے خلاف کیس میں ثبوت ناکافی ہیں، شکایت کنندہ کی عدم دلچسپی بھی عدالت کے سامنے ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت قانون کی محافظ ہے اور اس کی ذمہ داری دستیاب شواہد کی روشنی میں فیصلہ کرنا ہے، عدالت ریکارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے فواد چوہدری کو کیس سے بری کرے۔
عدالت نے فواد چوہدری کی بریت کی درخواست نمٹا دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فواد چوہدری
پڑھیں:
اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
دارالحکومت اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے جبکہ ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے، ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز مستثنیٰ ہوں گی۔
اعلامیہ کے مطابق شادی ہالز اور تقریباتی مقامات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ضروری خدمات اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
صوبائی حکومتوں کو وفاقی اداروں کے تعاون سے نئے اوقات کار پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔