بسنت کے دن آسمان بانی پی ٹی آئی کی پتنگوں سے بھر جائے گا، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
راولپنڈی:
پاکستان تحریک انصاف (پی تی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے لاہور میں بسنت منائی جا رہی ہے اور بسنت کے دن آسمان بانی پی ٹی آئی کی پتنگوں سے بھر جائے گا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ لگتا ہے ججوں نے ہاتھ کھڑے کردیے ہیں، ان کی شکلوں پر لکھا ہے وہ بے بس ہیں، غریب پولیس والوں کو زبردستی عدالت میں جھوٹ بلوایا جا رہا ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ لوگوں کو عدالتوں سے انصاف کی توقع ہوتی ہے لیکن پیغام دیا جا رہا ہے موجودہ سسٹم میں عوام کی امید کی کوئی گنجائش نہیں ہے ، ہم بھی عدالتوں میں پیش ہوکر وقت گزار لیتے ہیں، مجھے معلوم ہے انہوں نے سزا ہی دینی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہوریوں کو بانی پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کرنا چاہیے، عمران خان وجہ سے ان کو لاہور میں بسنت منائی جا رہی ہے، بسنت کے دن آسمان بانی پی ٹی آئی کی پتنگوں سے بھر جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام پارلیمینٹیرینز کا اجلاس طلب کیا گیا ہے تاکہ لائحہ عمل بنایا جائے گا۔
عمران خان کی صحت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ڈاکٹر عاصم یوسف بانی کا میڈیکل چیک اپ کریں، میرا شناختی کارڈ بلاک ہونے سے میں کوئی پٹیشن عدالت میں نہیں کرسکتی۔
علیمہ خان نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے زبان دی تھی میڈیکل رپورٹ فیملی کو دی جائے گی لیکن ہمیں ابھی تک کوئی میڈیکل رپورٹ نہیں ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت اور مشال یوسفزئی کی ڈیوٹی لگی ہے کہ لوگوں کی توجہ ہٹاؤ۔
ان کا کہنا تھاکہ بیرون ملک جانے کے لیے میں تین عدالتوں میں گئی ہوں، فنڈ ریزنگ کے لیے میں نے بیرون ملک ضرور جانا تھا لیکن عدالت نے میری درخواست خارج کردی۔
علیمہ خان نے بتایا کہ کل بشریٰ بی بی کی بیٹی نے ملاقات کے بعد فون پر بتایا بانی پی ٹی آئی کی ایک آنکھ دو ہفتوں تک بلرڈ تھی، بیرسٹر گوہر خان سے بھی کل میری بات ہوئی تھی، ہم چاہتے ہیں ہمارا اپنا ڈاکٹر عمران خان کی آنکھ کا معائنہ کرے، یہ لوگ ہمیں میڈیکل رپورٹ کیوں نہیں دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری سے توجہ ہٹانے کی بھرپور کوشش ہو رہی ہے، اچکزئی صاحب نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے پہلے بانی کی آنکھ ذاتی معالجین سے معائنہ کرائیں، بانی کی آنکھ میں اگر مسئلہ تھا تو وہ کہاں جاتا اسپتال ہی چلا جاتا۔
عمران خان کی بہن کا کہنا تھا کہ ہم نے جب بھی بانی سے ان کی طبیعت سے متعلق پوچھا وہ ہر چیز کو ہلکا لیتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کی علیمہ خان نے کہا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جائے گا
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔