امن کیلئے نواز شریف جیسے لیڈر کی ضرورت،ایرانی سفیر،صدر ن لیگ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
امن کیلئے نواز شریف جیسے لیڈر کی ضرورت،ایرانی سفیر،صدر ن لیگ سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2026 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف سے اسلامیہ جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی ملاقات ہوئی جس دو طرفہ تعلقات، تجارت، توانائی اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کا خیر مقدم کیا۔
ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے شاندار استقبال پر اظہار تشکر کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماں نے پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ایرانی سرمایہ کاروں کو زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت کے شعبوں می ںسرمایہ کاری کی دعوت دی جبکہ وزیر اعلی نے اقتصادی اور سماجی تعلقات کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ساتھ دینے پر وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا۔محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا دروازہ فراخ دلی سے کھلا رکھے تو مذاکرات سے بڑے بڑے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ ایران نے جواں مردی کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے لیے بہت سی دعائیں اور نیک خواہشات ہیں، ایرانی عوام ہمیشہ دعاں کا حصہ رہے ہیں۔
ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا کہ پاکستان اور ایران دو جسم، ایک روح کی مانند ہیں، محمد نواز شریف جیسے عظیم لیڈر کی عالم اسلام کو بہت ضرورت ہے۔ عالم اسلام کی سربراہی اور پاک ایران تعلقات کے فروغ میں محمد نواز شریف جیسے لیڈر کی بہت ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم محمد نواز شریف کی صحت اور حفاظت کے لیے ہمیشہ دعا گو رہتی ہے، محمد نواز شریف خطے کی صورتحال سے مکمل آگاہ ہوں گے لیکن پاکستان کو بڑا سمجھتے ہوئے مل کر باتیں کرنے میں دلی سکون محسوس کرتے ہیں۔
ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا کہ پاکستان کا بڑا ہونے کے ناطے ایرانی عوام اور حکومت کی طرف سے معاملات محمد نواز شریف کے علم میں لانا ضروری سمجھتا ہوں۔ نواز شریف صاحب کو پاکستان کی حفاظت کرنے والا ستون سمجھتے ہیں۔ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران ایک خطہ اور ایک برادری اور ایک قوم ہیں، دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں بہت گہرائی پائی جاتی ہے۔ فارسی زبان اور طلبہ کے امور حل کرانے پر وزیراعلی مریم نواز شریف کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمقامی ویکسین تیار نہ ہوئی تو لاگت 1.2 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی، وزیر صحت مقامی ویکسین تیار نہ ہوئی تو لاگت 1.2 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی، وزیر صحت پانچ ہزار روپے کے کرنسی نوٹ ختم کرنے سے متعلق اسٹیٹ بینک کی وضاحت افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے کا انکشاف نواز شریف کو پاکستان کی حفاظت کرنے والا ستون سمجھتے ہیں،ایرانی سفیر سی ڈی اے میں اہم پیش رفت،، اعجاز شیخ کو ڈی جی کا چارج مل گیا سونے کی ایک بار پھر اونچی اڑان، ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نواز شریف جیسے ایرانی سفیر لیڈر کی
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔