مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو بھارت ٹوٹ جائے گا، محمد اشرف صدا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی ترجمان اور سابق چیئرمین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل محمد اشرف صدا نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کہا ہے کہ کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیاں بھارت کے لیے ایک انتباہ ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کشمیر پر مسلسل جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی بھارت کی تقسیم کا سبب بن سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت مودی کی ہندوتوا پالیسی پر گامزن، جلد شیرازہ بکھر جائے گا: قائم مقام صدر آزاد کشمیر
محمد اشرف صدا نے اپنے بیان میں کہا کہ 5 فروری کشمیری شہدا، حریت پسندوں اور پاکستانی عوام کے لیے قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے دہائیوں سے اپنی شناخت، عزت اور آزادی کے لیے جدوجہد کی۔ انہوں نے بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری ریاستی تشدد، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور سیاسی دباؤ کو عالمی ضمیر کے لیے ایک کھلا سوال قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ طاقت کے استعمال سے وقتی خاموشی تو مسلط کی جا سکتی ہے، لیکن آزادی کی سوچ اور جدوجہد کو دبایا نہیں جا سکتا۔ پاکستان کا مؤقف ہمیشہ اصولی اور غیر متزلزل رہا ہے اور ریاست پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کرتی ہے، جسے جائز، قانونی اور اخلاقی جدوجہد سمجھا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں پولیس کی نگرانی میں ڈیجیٹل پروفائلنگ پر مقامی آبادی میں شدید تشویش
محمد اشرف صدا نے گلگت بلتستان کے عوام کی وابستگی کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ یہ خطہ کشمیر کے مقدمے کے ساتھ اپنی شناخت، وسائل اور مواقع قربان کر کے کھڑا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ تاریخ کا پہیہ آخرکار انصاف کی سمت ہی گھومے گا اور وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیری اپنی مرضی سے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت پاکستان کشمیر محمد اشرف صدا مسئلہ کشمیر.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت پاکستان مسئلہ کشمیر انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔