رحیم یار خان؛ کچے کے دو خطرناک ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
رحیم یار خان:
پنجاب پولیس کی جانب سے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جبکہ بدنام زمانہ ڈاکو جمیل اندھڑ اور ابراہیم شر نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔
پولیس کے مطابق پنجاب پولیس رحیم یار خان اور ملٹری انٹیلیجنس کی مشترکہ کارروائی میں 50 لاکھ روپے سر کی قیمت والے بدنام زمانہ ڈاکو جمیل اندھڑ اور ابراہیم شر نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔
بیان میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب نے ڈاکو ابراہیم شر اور جمیل اندھڑ کے سر کی قیمت 50،50 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔
ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا کہ اندھڑ گینگ کے خطرناک ملزمان نے ہتھیار ڈال کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے تاہم کچہ آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور آخری ڈاکو کے ہتھیار ڈالنے تک جاری رہے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ریاستی رٹ قائم کرنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس اور حساس ادارے پرعزم ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے ہتھیار ڈال
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔