ملتان سلطانز کی نیلامی کب ہوگی؟ تاریخ کا اعلان کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
پی ایس ایل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے تصدیق کی گئی ہے کہ ملتان سلطانز کی نیلامی 9 فروری کو لاہور میں ہوگی، یہ فرنچائز پی ایس ایل 2021 کی چیمپیئن ٹیم رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل ملتان فرنچائز کے لیے آخری موقع، نیا دور شروع ہونے والا ہے، محسن نقوی
اس سے 2 روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے تکنیکی جانچ پڑتال کے عمل کی تکمیل کے بعد فرنچائز کے حصول کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے 5 بولی دہندگان کے نام جاری کیے تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 14 جنوری 2025 کو باضابطہ طور پر ملتان سلطانز کی ملکیت کے حقوق فروخت کرنے کے عمل کا آغاز کیا تھا اور دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں اور افراد سے بولیاں طلب کی تھیں۔
یہ عمل ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین کی جانب سے فرنچائز سے علیحدگی کے اعلان کے بعد شروع ہوا، علی ترین نے پی سی بی کے ساتھ طویل عرصے سے جاری اختلافات کو علیحدگی کی وجہ قرار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ 11: جیسن گلیسپی حیدرآباد فرنچائز کے ہیڈ کوچ مقرر
بعد ازاں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلان کیا تھا کہ موجودہ معاہدہ 31 دسمبر 2025 کو ختم ہونے کے بعد بورڈ فرنچائز کا کنٹرول سنبھال لے گا، ابتدائی طور پر منصوبہ تھا کہ پی سی بی ایک سال تک ٹیم خود چلائے گا اور پھر 2027 میں نیلامی کی جائے گی۔
بعد ازاں پی سی بی نے دیگر فرنچائز نیلامیوں میں حاصل ہونے والی بلند بولیوں کے بعد ملتان سلطانز کی فروخت جلد کرنے کا فیصلہ کیا۔
گزشتہ ماہ جناح کنونشن سینٹر میں ہونے والی تاریخی نیلامی میں ایف کے ایس گروپ اور او زیڈ ڈیولپرز نے حیدرآباد اور سیالکوٹ کی نئی فرنچائزز بالترتیب 1.
یہ بھی پڑھیں: انتظار ختم، پی ایس ایل کی نئی فرنچائز سیالکوٹ کا مکمل نام سامنے آگیا
واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بولی پاکستان پی ایس ایل پی سی بی فرنچائز کرکٹ معاہدہ ملتان سلطانز نیلامی
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بولی پاکستان پی ایس ایل پی سی بی فرنچائز کرکٹ معاہدہ ملتان سلطانز نیلامی ملتان سلطانز کی پی ایس ایل پی سی بی کے بعد
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔