کسی دہشتگرد اور اسکے سہولتکار کو نہیں بخشا جائیگا، آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
کوئٹہ (طارق محمود سمیر) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ کوئٹہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو کوئٹہ میں سیکیورٹی صورتحال اور داخلی سلامتی کے سیکیورٹی آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ۔ بھارتی سپانسرڈ بین الاقوامی طور پر نامزد دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندوستان کے حالیہ دہشت گرد حملوں پر بریفنگ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بریفنگ میں سکیورٹی فورسز کے بروقت اور جارحانہ ردِعمل سے آگاہ کیا گیا۔
کسی بھی دہشت گرد اور اس کے سہولت کار کو نہیں بخشا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر دہشت گردوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کسی بھی بہانے سے تشدد اور دہشت گردی کو جواز فراہم نہیں کیا جا سکتا، فیلڈ مارشل عاصم منیر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور قربانیوں کو سراہا سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاکستان دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے زخمی اہلکاروں سے ملاقات کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے زخمیوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی آرمی چیف کا مادرِ وطن کو غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں سے محفوظ رکھنے والے جوانوں کہ بہادری اور استقامت کو خراجِ تحسینکوئٹہ آمد پر کمانڈر کوئٹہ کور نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر فیلڈ مارشل عاصم منیر
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔