لاہور:

امیر جماعت اسلامی  پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو صرف طاقت سے نہیں، اس کے اسباب ختم کرکے روکا جا سکتا ہے۔

منصورہ میں جماعت اسلامی کے تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ حکومت سے قبضہ چھڑوانا ناگزیر ہوچکا ہے۔ کشمیر اور فلسطین جیسے بنیادی قومی و عالمی مسائل پر حکمرانوں کی خاموشی اور کمزوری تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی شمولیت کے بغیر کسی بھی ثالثی کو قبول نہیں کیا جا سکتا ۔ غزہ سے متعلق کسی ایسے عالمی فورم کا حصہ بننا غلط ہے جو فلسطینیوں کے مؤقف کے خلاف ہو۔

حافظ نعیم نے کہا کہ پاکستان اس لیے قائم ہوا تھا کہ یہاں اللہ کا نظام نافذ ہوگا، عدل و انصاف قائم ہوگا، نہ کہ چند خاندان اقتدار اور وسائل پر قابض ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عوامی رائے کو دباکر فارم 47 کے ذریعے حکومتیں مسلط کی جائیں گی تو ملک میں مسائل مزید بڑھیں گے۔ جماعت اسلامی چہروں کی نہیں بلکہ پورے نظام کی تبدیلی کی جدوجہد کر رہی ہے۔

انہوں نے سندھ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پورے پاکستان کی معیشت کا مرکز اور تمام قومیتوں کا شہر ہے، اسے لسانی یا خاندانی سیاست کی نذر نہیں کیا جا سکتا۔ کراچی پر قابض جعلی حکومت سے قبضہ چھڑوانا عوام کا حق ہے اور اس مقصد کے لیے جماعت اسلامی عوامی طاقت سے جدوجہد کرے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اس سلسلے میں احتجاجی دھرنا حکومت روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بدامنی سنگین صورتحال اختیار کرچکی ہے۔ دہشت گردی کو صرف طاقت سے نہیں بلکہ اس کے اسباب ختم کرکے روکا جا سکتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ دہشت گردوں کو مقامی سطح پر سہولت کیسے ملتی ہے، جو کہ ریاستی اور انتظامی ناکامی کی واضح علامت ہے۔ بلوچوں اور قبائلی علاقوں کے عوام کو عزت، احترام اور انصاف درکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بدترین گورننس کی مثال دو بڑی سیاسی جماعتیں ہیں، جو نہ نظام چلا سکتی ہیں اور نہ ہی عوام کو سہولت فراہم کر رہی ہیں۔ حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں کیے جا رہے، بلدیاتی نظام کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہےجب کہ آئین اس کی واضح ہدایت دیتا ہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ پاکستان کا ایک بڑا مسئلہ برین ڈرین ہے، جہاں ڈاکٹر، انجینئر اور آئی ٹی ماہرین ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے حکومت کے اس مؤقف کو مسترد کیا کہ ٹیلنٹ ایکسپورٹ کرکے زرمبادلہ حاصل کیا جائے گا۔ حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ یہ بیمار سوچ کی عکاسی ہے۔ اگر ملک میں روزگار اور ترقی کے مواقع پیدا کیے جائیں تو قابل افراد باہر جانے پر مجبور نہیں ہوں گے۔

انہوں نے نجکاری پالیسی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے اداروں کو کرپشن اور نااہلی سے تباہ کیا جاتا ہے اور پھر انہیں بیچ کر کامیابی کا جشن منایا جاتا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر گورننس واقعی بہتر ہے تو سرکاری اداروں کو آؤٹ سورس اور قومی اداروں کو فروخت کیوں کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتی ہے اور اس کا مقصد ذاتی یا گروہی مفاد نہیں بلکہ عوامی خدمت اور ایک منصفانہ نظام کا قیام ہے۔ جماعت اسلامی میں مسلک، نسل یا زبان کی بنیاد پر تفریق نہیں کی جاتی اور ہر وہ شخص جو اللہ، رسول اور قرآن پر ایمان رکھتا ہے، اس جدوجہد کا حصہ بن سکتا ہے۔

انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بڑی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ۔ جماعت اسلامی نوجوان نسل، خصوصاً جنریشن زی کو منظم کرکے ایک واضح لائحہ عمل کے تحت آگے بڑھائے گی تاکہ پاکستان کو قابض قوتوں سے نجات دلائی جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ انہوں نے نہیں کی جا سکتا سکتا ہے کیا جا

پڑھیں:

حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان میں لیبر مائیگریشن کے نظم و نسق کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ پالیسی ہر اس پاکستانی سے کیے گئے قومی عزم کی عکاس ہے جو بہتر مواقع کی تلاش میں اپنا گھر چھوڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محفوظ اور منظم نقل مکانی، مہارتوں کی ترقی، کارکنوں کا تحفظ، تارکینِ وطن کی شمولیت اور وطن واپس آنے والوں کی بحالی اس پالیسی کے بنیادی ستون ہیں۔ تکنیکی جدت، آبادیاتی تبدیلیاں اور لیبر مارکیٹ کے بدلتے ہوئے تقاضے دنیا بھر کی معیشتوں کو نئی شکل دے رہے ہیں. اس لیے پاکستان کو اپنی افرادی قوت کو آج اور مستقبل دونوں کے مواقع کے لیے تیار کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 اس سمت میں ایک اہم قدم اور پاکستان کی افرادی قوت کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ایک کروڑ 20 لاکھ پاکستانی دنیا بھر میں مقیم ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری اور محنت کی بدولت پاکستان کے سفیر بن چکے ہیں۔ گزشتہ مالی سال میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41 ارب امریکی ڈالر سے زائد کی ترسیلاتِ زر وطن بھیجیں، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین رقم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے اور ان کی فلاح و بہبود ہماری قومی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی اداروں، تجربات اور شراکت داریوں کو ایک مشترکہ وژن کے تحت یکجا کرتی ہے تاکہ ہر پاکستانی کارکن نقل مکانی کے پورے سفر کے دوران بہتر طور پر تیار، محفوظ اور معاونت یافتہ ہو۔ اس پالیسی کا محور ہر اس پاکستانی کا سفر ہے جو مواقع کی تلاش میں اپنا گھر چھوڑتا ہے، جبکہ ذمہ داری روانگی سے پہلے ہی شروع ہو جاتی ہے، جہاں نوجوان کارکنوں کو متعلقہ مہارتیں، قابلِ اعتماد معلومات اور اخلاقی بھرتی تک رسائی فراہم کی جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس پالیسی کی کامیابی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، نفاذ کرنے والے اداروں، آجروں، تربیتی اداروں، ترقیاتی شراکت داروں، نجی شعبے اور سمندر پار پاکستانیوں کے باہمی تعاون سے مشروط ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومتوں، آئی سی ایم پی ڈی (ICMPD)، دیگر ترقیاتی شراکت داروں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا مشاورتی عمل میں تعاون پر شکریہ ادا کیا، جبکہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مسلسل معاونت کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ ہجرت یا نقل مکانی غیر یقینی کا سفر نہیں بلکہ مواقع، وقار اور قومی ترقی کا راستہ ہونا چاہیے۔ آئیں مل کر ایسا مستقبل بنائیں جہاں ہر پاکستانی اعتماد کے ساتھ بیرون ملک جائے، فخر کے ساتھ وطن واپس آئے اور ہمیشہ ایک ایسی قوم سے جڑا رہے جو اس کی خدمات کی قدر اور عزت کرتی ہو۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس وژن کو عوام کے لیے بامعنی ترقی، پاکستان کے لیے دیرپا خوشحالی اور ہر سمندر پار پاکستانی اور اس کے خاندان کے روشن مستقبل کا ذریعہ بنائے۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار