کوئی دہشت گرد اور سہولت کار نہیں بخشا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ تشدد اور دہشتگردی کسی جواز کے تحت قبول نہیں، کوئی دہشت گرد اور سہولت کار نہیں بخشا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہیں موجودہ سکیورٹی صورتحال اور داخلی سکیورٹی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر فیلڈ مارشکل کا کہنا تھاکہ کوئی دہشت گرد اور سہولت کار نہیں بخشا جائے گا، تشدد اور دہشتگردی کسی جواز کے تحت قبول نہیں۔انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین کیا۔فیلڈ مارشل اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور فوج، ایف سی اور پولیس کے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔فیلڈ مارشل عاصم منیرکی آمد پر کورکمانڈرکوئٹہ نے استقبال کیا۔
مالی مشکلات کی وجہ سے امریکا میں اوبر ڈرائیونگ کر کے اپنا گزارا کر رہاہوں، سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔