Jasarat News:
2026-07-24@02:24:43 GMT

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 2 کشمیری نوجوان شہید

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سرینگر: مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے ،ادھمپور ضلع میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج اور پیرا سپیشل فورسز کے اہلکاروں نے دونوں کشمیری نوجوانوں کو مجلتا کے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔بھارتی فوج، سی آر پی ایف اور اسپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے مجلتا میں تلاشی آپریشن گزشتہ روز شروع کیا تھا۔

بھارتی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران فوجیوں پر نامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ کی گئی،ایک بھارتی افسر نے 2 نوجوانوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں آپریشن ابھی جاری ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بھارتی فوج

پڑھیں:

کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی

فائل فوٹو

کوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار