پاکستانی حکام کی کوشش ہے کہ متحدہ عرب امارات سے حاصل کردہ قرض کو ایک سال کے لیے رول اوور کرا لیا جائے تاکہ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پوری کی جا سکیں اور زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ میں کمی لائی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے 2 ارب ڈالر کے قرض کو ایک ماہ کے لیے رول اوور کرنے کی منظوری دے دی۔ جس سے پاکستان کو عارضی مالی سہولت حاصل ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق 2 ارب ڈالر کی یہ رقم گزشتہ ماہ میچور ہو چکی تھی تاہم اب متحدہ عرب امارات نے اس قرض کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پر واجب الادا باقی ایک ارب ڈالر جولائی میں میچور ہونا ہے۔

پاکستان نے متحدہ عرب امارات سے مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر کے قرض کو ایک سال کے لیے رول اوور کرنے کی دوبارہ درخواست کر دی۔ اس سلسلے میں تینوں اقساط کو ایک ساتھ رول اوور کرنے کی درخواست دی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کے مرکزی بینک میں 3 ارب ڈالر بطور ڈپازٹ رکھے گئے ہیں جو بیلنس آف پیمنٹس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پروگرام کی شرائط کے تحت پاکستان کو رواں مالی سال کے دوران 12 ارب ڈالر کے قرضوں کا رول اوور کرانا ہے۔ جس میں متحدہ عرب امارات سے حاصل کردہ 3 ارب ڈالر کا قرض بھی شامل ہے۔پاکستانی حکام کی کوشش ہے کہ متحدہ عرب امارات سے حاصل کردہ قرض کو ایک سال کے لیے رول اوور کرا لیا جائے تاکہ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پوری کی جا سکیں اور زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ میں کمی لائی جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات سے کے لیے رول اوور قرض کو ایک ارب ڈالر سال کے

پڑھیں:

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں

گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار