عمران خان کے بیٹے کا ویزا معاملے پر حکومت پر الزام، عالمی برادری سے مداخلت کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
بانی پی ٹی آئی کے بیٹے قاسم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ ہمارے والد گزشتہ 914 دنوں سے تنہائی میں قید ہیں اور اس دوران ان کی صحت مسلسل خراب ہو رہی ہے۔ جبکہ انہیں آزاد اور غیر جانبدار طبی سہولیات تک رسائی بھی فراہم نہیں کی جا رہی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے کہا ہے کہ وہ اور ان کے بھائی اپنے والد سے ملاقات کے لیے پاکستان آنا چاہتے ہیں تاہم حکومت جان بوجھ کر ان کے ویزوں پر کارروائی نہیں کر رہی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ عمران خان گزشتہ 914 دنوں سے تنہائی میں قید ہیں اور اس دوران ان کی صحت مسلسل خراب ہو رہی ہے۔ جبکہ انہیں آزاد اور غیر جانبدار طبی سہولیات تک رسائی بھی فراہم نہیں کی جا رہی۔
انہوں نے کہا کہ کسی قیدی کو علاج سے محروم رکھنا ظلم ہے۔ اور بچوں کو اپنے والد سے ملنے سے روکنا اجتماعی سزا کے مترادف ہے۔ قاسم خان نے خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال ناقابل تلافی نقصان کی طرف جا سکتی ہے۔ عمران خان کے صاحبزادے نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور مختلف ممالک کی حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے پر آواز بلند کریں اور بروقت مداخلت کریں تاکہ عمران خان کو مناسب طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عمران خان کے
پڑھیں:
مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاقونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔
ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔
تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔
یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔
30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔