وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات طے ہے، جگہ اور دن نہیں، رانا ثناء اللّٰہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ فیئر الیکشن کے ضابطے سیاستدانوں نے مذاکرات کی میز پر طے کرنے ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ یہ طے ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی ملاقات ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کس دن اور جگہ پر ہوگی؟ یہ ابھی طے نہیں ہوا، محمود اچکزئی تشریف لانا چاہتے ہیں تو ان کو ویلکم کرتے ہیں۔سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ جس دن وزیراعظم شہباز شریف ایوان میں آئے اور محمود اچکزئی بھی موجود ہوئے تو ان کے ساتھ ملاقات ہوجائے گی۔اُن کا کہنا تھا کہ اگر 8 فروری سے پہلے ملاقات کرنے میں اپوزیشن لیڈر کی پوزیشن خراب ہوتی ہے تو ان سے بعد میں مل لیں گے، بتایا جائے اعتماد نہ بھی ہو تو بات چیت کو آگے بڑھانے کے سوا اور کیا چارہ ہے؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
وزیراعظم کے سیاسی مشیر نے یہ بھی استفسار کیا کہ کون ہے جو اکتوبر 2011ء سے لے کر اب تک مذاکرات کے لیے تیار نہیں؟انہوں نے کہا کہ جب تک مذاکرات کے لیے نہیں بیٹھیں گے الیکشن رولز کیسے بنائیں گے، اگر فیئر الیکشن کے لیے ضابطے طے کرنے ہیں تو وہ سیاستدانوں نے کرنے ہیں۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ یقین سے کہتا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات کے لیے لازمی طور پر اتحادیوں، اپنے پارٹی لیڈر اور اسٹیبلشمنٹ کو آن بورڈ لیا ہوگا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: رانا ثناء الل اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔