data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق خان دھاریجو نے ڈویژنل کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی کے ہمراہ ٹھٹہ کا دورہ کیا،انسداد پولیو مہم کے انتظامی اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا، ونڈ پاور پراجیکٹس ایڈمنسٹریٹر ز کے ہمراہ اجلاس ، اسپورٹس کمپلیکس ٹھٹہ اور سٹی میوزیم کا دورہ بھی کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج ڈویژنل کمشنر حیدرآباد کے ہمراہ سال رواں کی پہلی انسداد پولیو مہم کے انتظامی اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ٹھٹھہ پہنچے شہید عظیم انڑ میٹر نیتی ہوم میں قائم ٹرانزٹ پوائنٹ میں ڈی ایچ او ٹھٹھہ صفدر شاہ نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت،ایس ایس پی ٹھٹھہ فاروق احمد بجارانی،اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ شاکر فہیم،انچارج آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ سید غیور عباس شاہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں انکی صحت کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان کے لئے والدین سمیت تمام اداروں کو مل کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے انسداد پولیو مہم کے عملے کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کی ہدایت کی ڈویژنل کمشنر حیدرآباد نے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کے مکمل خاتمے کے لئیے از حد ضروری ہے کہ 5 سال تک کے تمام بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لئے ہر بار حفاظتی قطرے پلائے جائیں ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ انشاللہ مربوط حکمت عملی، محنت اور شہریوں کے تعاون سے پولیو کے خاتمے کو ممکن بنایا جائے گا۔دریں اثنا ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج اور ڈویژنل کمشنر نے ونڈ پاور پراجیکٹس کے ایڈمنسٹریٹر ز سے اہم اجلاس کیا ۔دورے کے آخر میں میں وہ سٹی میوزیم ٹھٹھہ بھی گئے ۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈویژنل کمشنر ڈی آئی جی

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان