data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات میں کمسن بچوں اور خاتون سمیت8 افراد جاں بحق ہوگئے‘ بچے سمیت 6 افراد زخمی ہو ئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن تیسر ٹاؤن لیاری 50سی برقی گرائونڈ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے 3 سالہ بچی رخسانہ جاں بحق ہو گئی، دو بچے زخمی ہوئے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حادثہ غیر آباد علاقے کی سڑک پر پیش آیا، موٹرسائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے لڑکوں نے بچوں کو ٹکرماری، بچے اطراف کے رہائشی ہیں جو گھروں کے باہر کھیل رہے تھے۔ ون ویلنگ کرنے والے نوجوان موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی بچوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اسٹیل ٹائون کے علاقے گلشن حدید موڑ شیطان چوک کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار خاتون جاں بحق اور ان کا شوہر شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا جبکہ خاتون کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار