رمضان غلبہ ٔ دین کیلیے افراد کی تیاری کابہترین مہینہ ہے‘راشد نسیم
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260205-08-14
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سابق نائب امیر اور نگران انتخابی کمیشن راشد نسیم نے کہا ہے کہ رمضان انسانیت کے لیے اللہ تعالیٰ کا بہترین تحفہ ہے جس کے ذریعے انسان اپنے مالک کی رضا کے لیے بھوک پیاس ،نیند اور انسانی خواہشات سب کچھ قربان کرسکتا ہے۔رمضان اسلام کے جری اور انقلابی کارکنوں کی تیار ی کا مہینہ ہے۔رمضان کا یہ پیغام ہے کہ انسانیت کے لیے ایثار و قربانی کا بہترین نمونہ پیش کرتے ہوئے دنیا سے بے نیاز ہو کرلوگوں کی خدمت کرواور وسائل کے محتاج نہ بنو۔کائنات کے سارے وسائل اور اختیارات کا مالک اللہ ہے۔خلافت راشدہ کے دور میں مسلمانوں نے تمام تر تعصبات سے بے نیاز ہوکر انسانوں کی خدمت کی۔رمضان المبارک میں تو ایک بندہ ٔ مومن سراپا محبت و شفقت اور الفت بن جاتا ہے ،اپنا محاسبہ خود کرتا ہے اوراللہ کے حکم پر جائز اور حلال چیزوں سے بھی ہاتھ روک لیتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع جنوبی کراچی میں استقبال رمضان کی تقریب میں شریک ناظمین سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے امیرضلع سفیان دلاور اور سیکرٹری ضلع علی حسین نے بھی خطاب کیا۔ راشد نسیم نے کہا کہ انسانیت کی قیادت و فرمانروائی وہی لوگ کرسکتے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے روزے جیسی بے مثال تربیت سے گزارا ہو۔یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنا کھانا پینا ،آرام اور سکون اللہ کے حکم پر چھوڑ دیا ہے پھر وہ اللہ کی نافرمانی کا تصور بھی کیسے کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مغرب میں ایپسٹین اسکینڈل نے انسانیت کومنہ چھپانے پر مجبور کردیاہے۔اس شخص کے ہزاروں تحریری ثبوت سامنے آئے ہیں جن سے بڑی نامور شخصیات اور لوگوں کے ایسے گندے کرتوت دنیا کے سامنے کھل گئے ہیں کہ انسانیت شرما گئی ہے۔یہ سب اعلیٰ تعلیم یافتہ اور اعلیٰ مناصب پر فائز بظاہر بڑے مہذب سمجھے جانے والے لوگ تھے مگر انہوں نے حیوانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اور معصوم ،کم عمراور پھول جیسی بچیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بناتے رہے۔ یہ لوگ ذلت کے گڑھے میں صرف اس وجہ سے گرگئے کہ یہ رمضان اور روزے کی نعمت سے محروم لوگ تھے۔روزہ انسانی صفات اور خصوصیات کو نہ صرف پیداکرتا ہے بلکہ ان کی حفاظت بھی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بندہ ٔ مومن کو رجب اور شعبان میں ہی رمضان المبارک کو کما حقہ گزارنے کے لیے کمر بستہ ہو جاناچاہیے۔قرآن کریم سے اپنے تعلق کو مزید مضبوط کرنا ،اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنا اور اپنے ارد گرد موجود یتیموں ،بے وائوں ،بے کسوں اورمجبور لوگوں کی خدمت کو اپنا فرض اولین بنانا چاہیے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے نے کہا کے لیے
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔