data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260205-08-17
ڈھاکا (صباح نیوز)جماعت اسلامی بنگلا دیش کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کے پاس بہت پیسہ ہے۔ یہ جو چوروں نے چوری کر کے بنگلا دیش سے 82 لاکھ کروڑ ٹکا بیرون ملک منتقل کر دیا ہے، اللہ نے توفیق دی تو ہم ان کے پیٹ میں ہاتھ ڈال کر وہ پیسہ واپس لائیں گے۔ یہ رقم ملک کے سالانہ بجٹ سے 4 گنا زیادہ ہے۔ یہ رقم واپس لانے کے لیے ہم جان و دل سے کوشش کریں گے۔ کسی ماموں خالہ کو چھوڑ کر بات نہیں کریں گے۔ ملک کا پیسہ چوری کر کے بیرون ملک جا کر بادشاہوں کی طرح رہائش اختیار کرنے والوں کی نیند حرام کر دیں گے۔ ان کی صرف دولت ہی نہیں، بلکہ ان چوروں کو خود ملک واپس، انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ میمن سنگھ کے تاریخی سرکٹ ہاؤس میدان میں بنگلا دیش جماعت اسلامی اور 11 جماعتی اتحاد کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس بار بنگلا دیش کے عوام نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ انہی کے ساتھ ہوں گی، جو اس ملک کے آزمودہ، معروف، ثابت شدہ لوگ ہیں جو انصاف کے حق میں، سچائی کے حق میں، حق کے حق میں، مدینے کے نمونے پر انصاف قائم کرنے کے حق میں ہوں گے۔امیر جماعت نے کہاکہ اس بار کا الیکشن کوئی عام الیکشن نہیں ہے۔ اس بار کا الیکشن قوم کی تقدیر کو مناسب راستے پر لا کھڑا کرنے کا الیکشن ہے۔ آزادی سے پہلے کے32 سال اور بعد کے45 سال، یعنی کل 77 سال ہم نے دیکھ لیے۔ کیا آپ یہ پرانی سیاست بنگلا دیش میں دوبارہ چاہتے ہیں؟ ہمارے نوجوان لڑکے لڑکیاں نہیں چاہتے، بلکہ بچے بھی نہیں چاہتے، ہماری مائیں بہنیں بھی نہیں چاہتیں۔ وہ سب اس بنگلا دیش میں تبدیلی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ ملک ہمارا پیارا ہے۔دنیا کے نقشے پر باعزت ملک کے طور پر اپنی جگہ بنانے کی ضرورت ہے اور یہ کام جماعت اسلامی ہی کرسکتی ہے۔جماعت کے امیر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کے پاسپورٹ کی ویلیو بہت کمزور ہے۔ بہت جگہوں پر اس ملک کی شناخت بتانے میں لوگ شرمندگی محسوس کرتے ہیں۔ اس کی ذمے دار ہماری بددیانت قیادت ہے۔ جو عوام کو دھوکا دے کر انہیں بیوقوف بنا کر ان کی تقدیر کو نوچتے ہیں۔ یہی لوگ ہیں جنہوں نے 45 سال میں بنگلا دیش کو آگے بڑھنے نہیں دیا۔مہانگر جماعت کے امیر کامرول احسان امرو کی صدارت میں جلسے میں مرکزی پرچار سیکرٹری ایڈووکیٹ مطیع الرحمن آکند، ضلع امیر عبدالکریم، نائب امیر کامرول حسن ملن، اسعد الزماں سہیل، مہانگر جماعت کے سیکرٹری شہید اللہ قیصر سمیت ضلع کے 11 پارلیمانی حلقوں اور نیترکونا ضلع کے امیدواروں نے خطاب کیا۔ بعد میں جماعت اسلامی کے امیر نے موجود امیدواروں سے عوام کا تعارف کرایا۔

مہانگر: امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش ڈاکٹر شفیق الرحمن میمن سنگھ کے تاریخی سرکٹ ہائوس میدان میں انتخابی جلسے سے خطاب کررہے ہیں

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی بنگلا دیش کے حق میں کے امیر ملک کے

پڑھیں:

حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔

چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔

شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف