data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260205-08-18
لاہور(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا ہے کہ اس وقت عالمی حالات انتہائی نازک صورتحال اختیار کرچکے ہیں اور امت مسلمہ شدید آزمائش سے گزر رہی ہے۔ٹرمپ آئے روز ایران کو دھمکیاں دے رہا ہے۔فلسطین اور کشمیر میں امریکا کی سرپرستی میں اسرائیل اور بھارت قتل عام کررہے ہیں مگر اقوام متحدہ عضو معطل بن کررہ گئی ہے۔ عالم اسلام کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کی سرپرستی کرے ،امریکا اور اس کے اتحادی نہ صرف مسلم ممالک بلکہ دیگرممالک و اقوام کی جمہوریتوں کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ سیاسی قائدین کو قید اور معیشتوں پر پابندیاں عاید کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹرمپ کا غرور اور تکبر امریکا کو لے ڈوبے گا اورنام نہاد سپر پاور اپنے ہی بنائے ہوئے جال میں پھنس کر بالآخر زوال اور شکست سے دوچار ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ناظم تربیت حافظ سیف الرحمن اور ڈاکٹر عنایت الرحمن بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا کہ جماعت اسلامی ’’بدل دو نظام‘‘ کی تحریک سے ملک میں ہمہ جہت سیاسی، آئینی اور فکری تبدیلی کی جدوجہد کر رہی ہے۔ جماعت اسلامی نہ صرف ملک کو آئین کے مطابق چلانے کے لیے کوشاں ہے بلکہ عوام کو درپیش اجتماعی مسائل کے حل کے لیے عملی کوششیں کر رہی ہے۔جماعت اسلامی دین اور سیاست کے حسین امتزاج کے ذریعے غلبہ اسلام کی جدوجہد کرنے والی ایک منظم، نظریاتی اور عوامی تحریک ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ حقیقی تبدیلی اور انقلاب کے بغیر ملک و ملت کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے دعوت و تربیت اورتحریک،تینوں میدانوں میں بیک وقت اور منظم جدوجہد ناگزیر ہے۔ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا کہ نوجوان ملک کی کل آبادی کا 63فیصد ہیں اور یہی ملک کی قسمت سنوارنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ نوجوان ہماری امیدوں کا مرکزو محور اور تحریک اسلامی کے لیے دست و بازو کی حیثیت رکھتے ہیں۔لاکھوں کی تعداد میں نوجوان جماعت اسلامی کا سرمایہ اور تحریک کا ہراول دستہ ہیں۔ ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا کہ عالمی سطح پر مسلمان ایک بار پھر ایک زندہ، بیدار اور منظم امت کے طور پر ابھر ر ہے ہیں۔امید ہے کہ عالم اسلام مستقبل میں قیادت اور حکمرانی کا اہل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام تمام سیاسی، دینی اور مذہبی جماعتوں کو آزما چکے ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ جماعت اسلامی کو موقع دیا جائے، کیونکہ یہی جماعت اس ملک کی حقیقی خیر خواہ، اصولی اور نظریاتی سیاسی و دینی جماعت ہے۔

لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر اسامہ رضی منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کررہے ہیں

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا جماعت اسلامی نے کہا کہ ہے ہیں کے لیے

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

فائل فوٹو 

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع