کراچی میں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی ,شہری سے 200 تولہ سونا اور ایک لاکھ ڈالر چھین لیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
کراچی میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں ایک شہری سے اس کے گھر پہنچتے ہی 200 تولہ سونا اور ایک لاکھ ڈالر چھین لیے گئے۔پولیس حکام کے مطابق 3 فروری کو بہادرآباد کے علاقے فاران سوسائٹی کے رہائشی بینک کے لاکر سے 200 تولہ اور ایک لاکھ امریکی ڈالر لے کر گھر پہنچے۔اسی دوران گھر کا دروازہ کھلنے پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح افراد بھی گیراج میں داخل ہوئے اور شہری سے زیورات اور ڈالر چھین کر فرار ہوگئے۔ شہری نے ملزمان کا کچھ فاصلے پر تعاقب کیا تاہم ملزمان ایک بڑے اسپیڈ بریکر پر تیز رفتاری کے باعث اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گرگئے جس سے زیورات زمین پر بکھرگئے۔آس پاس بنگلوں کے سکیورٹی گارڈز اور چوکیدار وہاں موجود تھے جنہیں دیکھ کر ملزمان فوری فرار ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور زیورات کو تحویل میں لے لیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ 90 فیصد سونا ریکور کرلیا گیا، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں رقم اور سونے کی مجموعی مالیت 13 کروڑ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی