راولپنڈی: لین دین کے تنازع پر دو نوجوانوں کو قتل کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
راولپنڈی میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ میں دو نوجوانوں کو قتل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد اسلحہ اور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں، مقتولین اور ملزمان ضلع کچہری میں اسٹامپ پیپرز کا کام کرتے تھے۔
تھانہ سول لائن کے علاقہ گلستان کالونی لین نمبر تین میں ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا، ملزمان اور مقتولین ضلع کچہری میں اسٹامپ پیپرز کا کام کرتے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد اسلحہ اور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے، پولیس نے گاڑی اور اسلحہ قبضے میں لے لیا ہے، مقتولین کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
مقامی انتظامیہ کے مطابق بابوسر ٹاپ اور گرد و نواح میں دو طرفہ سڑک کی بحالی اور صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سڑک کی مکمل بحالی اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر روڈ کو 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بابوسر ٹاپ روڈ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق بابوسر ٹاپ اور گرد و نواح میں دو طرفہ سڑک کی بحالی اور صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سڑک کی مکمل بحالی اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر روڈ کو 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور پولیس و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ مزید معلومات اور تازہ ترین صورتحال سے آگاہی کے لیے ڈپٹی کمشنر دیامر آفس 05812920055 دیامر پولیس کنٹرول روم 05812930037 پولیس ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں۔