لکی مروت میں پولیس کانسٹیبل اہلخانہ کے سامنے قتل، مسلح افراد نے گھر کو آگ لگادی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان نے کانسٹیبل دستگیر کے گھر کو آگ بھی لگا دی، جس سے گھر کے اندر موجود سامان کو نقصان پہنچا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچی اور شواہداکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کو گھیرے میں لیا۔ اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں پولیس کانسٹیبل کو گھر میں گھس کر فائرنگ سے قتل کردیا گیا جب کہ مسلح افراد نے گھر کو بھی آگ لگادی۔ پولیس کے مطابق واقعہ سرائے نورنگ کے گاؤں نصر خیل میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے رات گئے پولیس کانسٹیبل دستگیر کو اس کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کے سامنے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور اچانک گھر میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کانسٹیبل دستگیر موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان نے کانسٹیبل دستگیر کے گھر کو آگ بھی لگا دی، جس سے گھر کے اندر موجود سامان کو نقصان پہنچا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچی اور شواہداکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کو گھیرے میں لیا۔ کانسٹیبل کی شہادت اور گھر کو نذر آتش کیے جانے کے واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جب کہ شہریوں میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش اورملزمان کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کانسٹیبل دستگیر گھر کو
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔