data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: چین کے سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزارت داخلہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بلوچستان میں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزارت داخلہ پہنچنے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی سفیر کا خیر مقدم کیا، جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک اہم اور تفصیلی ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران چینی سفیر نے بلوچستان میں شہریوں اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے والے حملوں کو قابلِ مذمت قرار دیا اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف ہے اور اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ چینی سفیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار رہے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کے دوران چینی سفیر کو بلوچستان میں حالیہ سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی اور بتایا کہ دہشتگردی کے واقعات ایک منظم منصوبے کے تحت کیے گئے، تاہم فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے حالات کو کنٹرول کیا۔

انہوں نے چینی شہریوں اور منصوبوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا اور واضح کیا کہ ان کی سلامتی حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاک چین دوستی خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے ، دشمن عناصر اس تعلق کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ انہوں نے بتایا کہ چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی پروٹیکشن یونٹ کے قیام پر کام جاری ہے جب کہ انسداد دہشتگردی کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آلات کے استعمال کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔

ملاقات میں انسدادِ دہشتگردی، انٹیلی جنس شیئرنگ، سائبر کرائمز اور داخلی سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ فریقین نے پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور خطے میں امن کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: دہشتگردی کے چینی سفیر انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم

سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری  وفد کی ملاقات،وزیر اعظم  نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے  پاک چین  دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا

وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے  سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 اس منصوبے سے  ملک میں  زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور  تربیت کو ان منصوبوں  کا حصہ بنایا جائے۔

 جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو  نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی  ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے  پر بات چیت کی جارہی ہے۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں

ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر  اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی  کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔ 

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار