مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ناگزیر ہے، افواج پاکستان کا کشمیریوں سے غیر متزلزل عہد
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر افواجِ پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے ان کی جائز جدوجہدِ آزادی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں عسکری قیادت نے کشمیری عوام کے عزم، قربانیوں اور استقامت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایئر چیف اور نیول چیف نے اپنے مشترکہ پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کا حقِ خودارادیت ایک ناقابلِ تردید حقیقت ہے، جسے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں میں تسلیم کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف اور صرف منصفانہ، پرامن اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔
بیان میں مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی گئی، جن میں ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں اور بے گناہ شہریوں پر تشدد شامل ہے۔ عسکری قیادت نے کہا کہ یہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جن پر عالمی برادری کی خاموشی تشویشناک ہے۔
آئی ایس پی آر نے نشاندہی کی کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب اور سیاسی منظرنامہ تبدیل کرنے کی کوششیں کر رہا ہے، جو نہ صرف کشمیری عوام کے حقوق پر حملہ ہے بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے بھی خطرہ ہے۔ افواجِ پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے مصائب کے خاتمے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرے۔
بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ افواجِ پاکستان ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر محاذ پر تیار ہیں اور کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گی۔ عسکری قیادت نے یقین دلایا کہ وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیری عوام آزادی اور انصاف کے ساتھ اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کشمیری عوام عوام کے
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔