پاک چین دوستی کو دشمن کسی صورت نقصان نہیں پہنچا سکتا: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
---فائل فوٹو
وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ نے اہم ملاقات کی، جس میں بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
چینی سفیر نے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
جیانگ زی ڈونگ کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں چین متاثرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔
محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین کو کھلاڑیوں کے دستخط شدہ بیٹ کا تحفہ دیا۔
اس موقع پر وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی منظم اور طے شدہ منصوبے کے تحت کی گئی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر رسپانس دیا۔
انہوں نے چینی سفیر کو بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے بروقت اور مؤثر آپریشنز سے بھی آگاہ کیا۔
محسن نقوی نے چینی شہریوں اور چینی منصوبوں کی حفاظت کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت ہمارے لیے بے حد عزیز ہے، پاک چین دوستی کو دشمن کسی صورت نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
وزیرِ داخلہ نے کہا کہ چینی شہریوں کو ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ تشکیل دیا جارہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلوچستان میں چینی شہریوں محسن نقوی
پڑھیں:
بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
سٹی 42: بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک ہوئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے مستونگ، نوشکی، ژوب، خضدار اور کیچ میں آپریشنز کیے گئے ۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 17 دہشتگرد مارے گئے،
ہلاک دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے تھا، دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے،دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ تیار شدہ آئی ای ڈیز بھی دہشتگردوں سے برآمد کر لی گئیں۔علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری کییے ۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
آئی ایس پی آر کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی،ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔