Nawaiwaqt:
2026-07-24@02:40:36 GMT

نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن وزارتِ خزانہ کو ارسال

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT

نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن وزارتِ خزانہ کو ارسال

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن اسٹیٹ بینک کے بورڈ کی منظوری کے بعد وزارتِ خزانہ کو بھجوا دیا گیا ہے اور حکومت کی حتمی منظوری کے بعد نئے نوٹ جاری کیے جائیں گے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ 5 ہزار روپے کے نوٹ کو ختم کرنے کی کوئی تجویز اس وقت زیر غور نہیں۔ اجلاس کے دوران سپر ٹیکس کے معاملے پر سینیٹر عبدالقادر نے عوام پر بوجھ بڑھنے اور ایف بی آر کی جانب سے ہراسانی پر تشویش کا اظہار کیا، جبکہ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ایک ہی طبقے پر بار بار ٹیکس عائد کرنا مؤثر ریونیو ماڈل نہیں۔ اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ ضرورت پڑنے پر سپر ٹیکس کی اقساط کی سہولت دی جا سکتی ہے اور سپر ٹیکس کی مجموعی وصولی 217 ارب روپے بنتی ہے، جبکہ وزیر خزانہ نے بھی تصدیق کی کہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس دہندگان کو پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ