نئےکرنسی نوٹوں کا ڈیزائن وزارت خزانہ کو بجھوا دیا ہے: گورنر اسٹیٹ بینک
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن منظوری کے بعد اسٹیٹ بینک بورڈ نے وزارت خزانہ کو بجھوا دیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے سینیٹ قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن اسٹیٹ بینک بورڈ نے منظوری کے بعد وزارت خزانہ کو بجھوا دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی منظوری کے بعد نئے کرنسی نوٹ جاری کیے جائیں گے جبکہ 5 ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ-1 کامیابی سے مکمل کر لیا: آئی ایس پی آر
اس دوران سینٹر عبدالقادر کا کہنا تھا کہ لوگ تین چار سال کا سپر ٹیکس کیسے دیں گے، اس طرح تو آپ لوگوں کو ملک سے نکال رہے ہیں، ایف بی آر جس طرح ہراساں کر رہا ہے وہ درست نہیں ہے، لوگوں سے فوری ٹیکس ادائیگی کی بجائے اس ٹیکس کی وصولی دو تین سال میں کی جائے۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اجلاس میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا آئینی عدالت نے تو کہہ دیا کہ سپر ٹیکس پارلیمان کا اختیار ہے لیکن اس سے لوگوں پر دباؤ اور بوجھ بڑھا ہے، ایک ہی کلاس سے بار بار ٹیکس ریونیو سے اضافہ کوئی ریوینیو ماڈل نہیں ہے۔
کسی سے ڈرنے والے نہیں، ہر فورم پر کشمیر کی بات ہمیشہ کرتے رہیں گے: نواز شریف
اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو کچھ کیسز میں سپر ٹیکس کی اقساط بھی کر دیں گے، سپر ٹیکس کی کل وصولی 217 ارب روپے بنتی ہے، ٹیکس دہندگان کا ٹیلی فون پر پیغام بھیجنے سے ان کی تعداد میں 10 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ جس پر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ انہیں بھی ایف بی آر کا پیغام ملا ہے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کرنسی نوٹوں اسٹیٹ بینک سپر ٹیکس ٹیکس کی کا کہنا
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔