کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس بحال، چمن پیسنجر ٹرین بھی چل پڑی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
محکمہ ریلویز نے کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس ٹرین سروس بحال کر دی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق پانچ روزہ تعطل کے بعد جعفر ایکسپریس آج کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی، جس سے مسافروں کو ایک بار پھر سفری سہولت میسر آئے گی۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے چمن کے لیے چلنے والی پیسنجر ٹرین سروس بھی پانچ روز بعد بحال کر دی گئی ہے۔ چمن کے لیے پیسنجر ٹرین روانہ ہو چکی ہے، جس سے سرحدی علاقوں میں آمد و رفت بحال ہونے کی امید ہے۔
تاہم کراچی سے کوئٹہ کے لیے بولان میل تاحال معطل رہے گی۔ ریلوے حکام کے مطابق بولان میل 12 فروری تک منسوخ رہے گی اور اس حوالے سے مسافروں کو پیشگی آگاہی دی جا رہی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان میں بے امنی کے واقعات کے باعث اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس 31 جنوری سے معطل تھی۔ سکیورٹی صورتحال میں بہتری کے بعد مرحلہ وار ٹرین سروس بحال کی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ریلوے حکام کوئٹہ سے کے لیے
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔