Daily Pakistan:
2026-06-02@23:30:38 GMT

محکمہ داخلہ پنجاب نے بسنت کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کر دی

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT

محکمہ داخلہ پنجاب نے بسنت کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کر دی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے بسنت کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ بسنت پر اشتعال انگیزی روکنے کے لیے دفعہ 144 نافذ ہے۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہو گی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ بسنت کے موقع پر کسی قسم کی قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ لاہور میں بسنت کے دوران موٹرسائیکل پر سیفٹی راڈ کا استعمال لازم ہے۔

دفعہ 144 کے تحت لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر گاڑیوں کی چیکنگ ہو گی۔ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہو گی

ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت لہو بن کر دوڑتی ہے، قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی :وزیر اعلیٰ مریم نواز 

واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے 6، 7 اور 8 فروری کو شہرِ لاہور میں بسنت منانے کی اجازت دے رکھی ہے۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: محکمہ داخلہ پنجاب بسنت کے

پڑھیں:

طوفانی ہوائیں: موٹروے کے کئی مقامات پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند

سٹی 42 : شدید آندھی اور طوفانی ہواؤں کے باعث موٹروے ایم-5 پر ہائی ٹرانسمیشن بجلی کی تاریں گر گئیں۔ حفاظتی اقدامات کے تحت روہڑی سے رحیم یار خان تک موٹروے پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔ 

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق روہڑی اور پنوں عاقل سے شمالی سمت جانے والی ہیوی اور پبلک سروس گاڑیوں کا داخلہ روک دیا گیا ہے۔ موٹروے ایم-5 پر مقام 510 ساؤتھ باؤنڈ اور نارتھ باؤنڈ پر بجلی کی تاریں سڑک پر گرنے سے ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔ 

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کر دیا گیا۔ موٹروے پولیس کی جانب سے اقبال آباد اور گڈو کے مقامات پر متبادل راستوں کے ذریعے ٹریفک کو گزارا جا رہا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب سے سندھ جانے والے مسافر اقبال آباد سے بذریعہ رحیم یار خان قومی شاہراہ این-5 استعمال کر سکتے ہیں۔ 

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ موٹروے ایم-5 پر بجلی کی تاریں ہٹانے اور ٹریفک بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں ۔ سندھ سے پنجاب جانے والے مسافر رحیم یار خان سے قومی شاہراہ این-5 کے ذریعے موٹروے ایم-5 پر دوبارہ سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

موٹروے پولیس نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کا پھیلاؤ، 4 مریض اسپتال داخل، الرٹ جاری
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
  • طوفانی ہوائیں: موٹروے کے کئی مقامات پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند
  • بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
  • رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی