Daily Sub News:
2026-06-02@20:39:30 GMT

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں حب الوطنی کی گونج

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں حب الوطنی کی گونج

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں حب الوطنی کی گونج WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2026 سب نیوز

جدہ(خالد نواز چیمہ)جدہ کی ممتاز کاروباری، سماجی اور سیاسی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھی جانے والی شخصیت چوہدری ارشد نے پاکستان جرنلسٹس فورم اور پاکستان مسلم لیگ کے اپنے دیرینہ ساتھیوں کے اعزاز میں ایک شاندار اور پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا، جو صرف ایک دعوت نہیں بلکہ حب الوطنی، سیاسی یکجہتی اور پاک سعودی دوستی کے عزم کی بھرپور ترجمانی بن گیا۔تقریب میں پاکستان جرنلسٹس فورم کے اراکین کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں سیاسی و کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی، جن میں چیئرمین انوسٹر فورم و سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری اظہر عباس وڑائچ مسلم لیگ کے چیئرمین چوہدری اکرم گجر، مرکزی راہنما مسلم لیگ، نور آرائیں، چوہدری فاروق انجم، چوہدری وحید اور معروف سرمایہ کار چوہدری محمد شریف شامل تھے۔

خطاب کرتے ہوئے چوہدری ارشد نے جذبات سے بھرپور انداز میں کہا کہ اوورسیز پاکستانی صرف ترسیلات زر نہیں بھیجتے بلکہ وہ وطن کی معیشت، دفاع اور وقار کے محافظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج جب پاکستان کو معاشی استحکام کی اشد ضرورت ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی خاموش مجاہد بن کر ملکی خزانے کو مضبوط بنا رہے ہیں۔انہوں نے پاک سعودی تعلقات کو امتِ مسلمہ کا روشن استعارہ قرار دیتے ہوئے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان سے والہانہ محبت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ سعودی قیادت نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ہاتھ تھاما ہے۔ چوہدری ارشد نے دونوں ممالک کی قیادت کی درازیِ عمر اور پاک سعودی دوستی کے دوام کے لیے خصوصی دعا کی۔انہوں نے پاک سعودی تجارت کو وسعت دینے کے لیے قابلِ عمل تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر سرمایہ کاروں کو سہولیات دی جائیں تو اوورسیز پاکستانی اربوں ڈالر وطن لا سکتے ہیں۔

مہمانوں نے چوہدری ارشد کو ایک محبِ وطن سرمایہ کار قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ کمانے اور نوجوان نسل کو کاروبار کی جانب راغب کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔اس موقع پر چوہدری ارشد کے صاحبزادے علی شہزادہ اور سعود شہزادہ نے اپنے کاروباری منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ وہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے مشن پر گامزن ہیں۔تقریب کے اختتام پر وطنِ عزیز کی سلامتی، افواجِ پاکستان کے عظیم شہدا کے درجات کی بلندی، کشمیر و فلسطین کی آزادی، ملک کی ترقی و خوشحالی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے رقت آمیز اجتماعی دعا کرائی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت اییکس کمیٹی کا اجلاس ، دہشتگردی کے خاتمے کا عزم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت اییکس کمیٹی کا اجلاس ، دہشتگردی کے خاتمے کا عزم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں: چینی سفیر برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے لاہور میں ‘کیلیڈونین بال’ کے ذریعے اسکاٹش–پاکستانی تعلقات کا جشن ’شکریہ پاکستان‘، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے متعلق شہباز شریف کے دبنگ بیان پر بنگلادیش کا ردعمل صنعت و تحقیق کے اشتراک کے بغیر پائیدار معاشی ترقی ممکن نہیں: سردار طاہر محمود چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی کمبوڈیا کی قومی اسمبلی کی صدر سے ملاقات ، کثیرالجہتی تعاون اور باہمی روابط کے فروغ کا.

.. TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا

مقبوضہ کشمیر کی لڑکی کا عشق پاکستانی نوجوان کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار لے گیا۔

پاکستان نے 30 اور 31 مئی کی درمیانی شب مقبوضہ بھارتی علاقے اُڑی پہنچنے والے پاکستانی نوجوان ذیشان میر کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست دے دی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی نے بھارتی وزارت خارجہ کو ذیشان میر کے بارے میں خط لکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم، پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد شرکت کریگا
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے