کچھ لوگوں کو بات ناگوار لگ سکتی ہے، پاکستان کے ورلڈکپ جیتنے کے امکانات روشن ہیں: چندرن ایشون
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: سابق بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے جیتنے کے امکانات کو نہایت مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے اوپنرز اور بولرز ایونٹ میں ٹیم کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
سابق بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے اپنے یوٹیوب چینل پر پاکستان اسکواڈ کا تفصیلی تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ شاید کچھ لوگ اس سے اتفاق نہ کریں، لیکن میں صرف کرکٹ کی بات کر رہا ہوں، پاکستان کی موجودہ ٹیم میں نیا جذبہ اور مہارت واضح طور پر نظر آتی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ ٹیم اس ورلڈکپ میں بہت اچھا مظاہرہ کر سکتی ہے۔
سابق اسپنر نے کہا کہ پاکستان کی اوپننگ جوڑی اہم کردار ادا کرے گی، جہاں بابر اعظم کے بجائے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب ایونٹ کے آغاز میں اوپن کریں گے۔ ایشون نے صائم ایوب کی پاور پلے میں بیٹنگ کو انتہائی متاثر کن قرار دیا۔
بولنگ کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے پاور پلے میں شاندار اکانومی ریٹ 6.
ان کا کہنا تھا کہ اہم کھلاڑیوں کی غیر مستقل کارکردگی، ٹیم کمبی نیشن کے فیصلے اور مڈل آرڈر میں بابر اعظم کی کمزوری شامل ہے، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کی ڈیتھ اوورز میں بولنگ میں استحکام کی کمی اور شاداب خان کی بیٹنگ و بولنگ فارم میں کمی بھی ٹیم کے لیے چیلنج ہے۔
تاہم انہوں نے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو سراہا اور کہا کہ مجموعی طور پر پاکستان کی ٹیم مضبوط ہے اور اس میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جن کا اکثر ذکر نہیں ہوتا، جیسے کپتان سلمان علی آغا، جو ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا اور پاکستان اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف ہفتے کو کھیلے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔