اسلام آباد یومِ یکجہتی کشمیر کی مرکزی تقریب ڈی چوک میں ہوئی جس کی قیادت وفاقی وزیر برائے امور کشمیر امیر مقام نے کی، کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپورجوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے٫ ایک منٹ کی خاموشی، ڈی چوک میں وفاقی وزرا کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ اسلام آباد یومِ یکجہتی کشمیر کی مرکزی تقریب ڈی چوک میں ہوئی جس کی قیادت وفاقی وزیر برائے امور کشمیر امیر مقام نے کی، کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ وزارتِ امورِ کشمیر کے زیرِاہتمام مرکزی یکجہتی واک چائنا چوک سے ڈی چوک تک نکالی گئی۔ واک میں وفاقی وزارتوں کے افسران، سول سوسائٹی، طلبہ، خواتین، بچوں، حریت قیادت کے نمائندوں اور آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم تھام رکھے تھے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ ڈی چوک پہنچنے پر صبح دس بجے سائرن بجایا گیا اور کشمیری شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

تقریب کے دوران مظلوم کشمیری عوام کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی ایک دن ضرور کامیاب ہو گی۔ حریت قیادت کشمیر کاز کے لیے عظیم قربانیاں دے رہی ہے اور پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز بنتا رہے گا۔آج پورا پاکستان سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے۔ بھارت کشمیری عوام پر مظالم چھپا رہا ہے، مگر حقائق دنیا کے سامنے آ کر رہیں گے۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اس موقع پر کہا پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو سلام پیش کرتا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں تعلیمی ادارے بند کر کے بچوں کا مستقبل تاریک کر رہا ہے۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی قاسم نون نے کہا پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کی آزادی کے لیے آواز بلند کرے گا۔ کشمیر میں ظلم اب بند ہونا چاہیے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایک منٹ کی خاموشی یکجہتی کشمیر کشمیری عوام وفاقی وزیر کشمیر کی کی گئی ڈی چوک

پڑھیں:

بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں علامہ اقبال ٹاﺅن مین بلیوارڈکی سروس روڈپربھیکے وال کے نزدیک 10فٹ گہرا شگاف پڑگیا ہے‘اسی طرح جوہر ٹاﺅن مصروف ترین شاہراہ خیابان فردوسی پر ایک اورگڑھا پڑ گیاہے گزشتہ تین روز کے دوران مذکورہ سڑک پریہ دوسرا گڑھا پڑا. بارش کے بعد مرکزی شاہراہ پر گڑھنے پڑنے سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا حکام کے مطابق سڑک کی مرمت کا کام شروع ہوگیا گڑھا پڑنے سے ٹریفک کی روانی جزوی طور پر متا ثر ہوئی دوسری جانب اقبال ٹاﺅن میں بھیکے والے موڑ جانب فاروق ہسپتال سروس روڈ پر 10 فٹ گہرا شگاف پڑ گیا.

(جاری ہے)

سڑک کے درمیان پڑنے والے گہرے شگاف کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے شگاف پڑنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، متعلقہ افسران اور واسا کی ٹیمیں موجود ہیں ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکموں نے سروس روڈ پر شگاف پر کرنے کیلئے کام شروع کردیا. واضح رہے کہ 17جولائی کو ہونے والی بارش سے فیروزپور روڈ پرنشتر کالونی کے قریب سروس روڈ کا ایک حصہ بیٹھ گیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں کھڑی تین موٹر سائیکلیں گڑھے میں جا گریں تھیں.

شہریوں کا کہنا ہے کہ پورے شہر کے اندر یہی حال ہے بارشوں میںمتوسط آبادیوںکے اندر سڑکوں کے بیٹھ جانے کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں مگر انہیں کوریج نہیں ملتی‘نجی یونیورسٹی کے لیکچرار معاذالاسلام سول انجینئرنگ پڑھاتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں سب سے زیادہ بدعنوانی اس شعبے میں ہے ناقص میٹریل اور زمین کی کمپریشن عالمی لیول کی نہیں کی جاتی .

ان کا کہنا ہے کہ ٹھیکے دار اب کئی دن مٹی کو کمپریس کرنے میں نہیں لگا اور نہ ہی میٹریل ڈالنے کے بعد ٹھیک طریقے سے اسے کمپریس کیا جاتا ہے ‘مٹی نرم ہونے سے اگر پانی راستہ بنالے تو چند ہفتوں میں ہی اس ایریا کے نیچے زمین کھوکھلی ہوجاتی ہے اور بارشوں کے دوران شگاف پڑنے لگتے ہیں. انہوں نے بتایا کہ لاہور فیصل آباد موٹر وے کو جب تجرباتی طور پرچھوٹی گاڑیوں کے لیے کھولا گیا تھا تو لاہور سے فیصل آباد کے سفر کے دوران انہوں نے نوٹ کیا تھا کہ کئی سو ارب کی لاگت سے بنی اس سڑک میں لیول کا بھی خیال نہیں رکھا تھا اور یہ موٹروے مکمل طور پر ناہموار تھا جس پر انہوں نے کچھ دیگر انجینئرز کے ساتھ مل کر ایک تجزیاتی رپورٹ این ایچ اے اور پنجاب حکومت کو ارسال کی تھی تاہم آج تک ہمیں اس پر کوئی جواب نہیں ملا.

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو