چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جاری اور مستقبل میں شروع کئے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔ جسمیں سی ڈی اے کے ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ڈی جی ڈیزائن، ڈی جی انفراسٹرکچر اور دیگر افسران کے علاوہ متعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔
اجلاس میں مستقبل میں شروع کئے جانے والے منصوبوں کی منصوبہ بندی اور جاری منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد کی تمام اہم شاہراہوں کو ماسٹر پلان کے تحت آپس میں منسلک کرنے سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ تمام بڑی شاہراہوں کو آپس میں منسلک کرنے والے عدم موجود لنکس کی تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کی جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ رنگ روڈ کے فنکشنل ہونے اور مارگلہ ایونیو کے موٹر وے کیساتھ منسلک ہونے سے متعلقہ شاہراں پر ٹریفک کے بہتر انتظام کی منصوبہ بندی ضروری ہے۔اجلاس میں الیونتھ ایونیو کی تعمیر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسی طرح اجلاس میں 10th ایونیو پر تعمیراتی کام مکمل کرنے کے حوالے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ دونوں شاہراں کی تعمیر سے مارگلہ ایونیو، سرینگر ایونیو اور دیگر ملحقہ شاہراہوں سے شہر میں داخل ہونے والی ٹریفک کو سہولت میسر آئیگی۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ مستقبل میں شروع کئے جانے والے منصوبوں کی بروقت ای آئی اے کروانے کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ٹینتھ ایونیو اور الیونتھ ایونیو کی تعمیر میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرکے ایسا تعمیراتی پلان بنایا جائے کہ ٹریفک کی مستقبل کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ایسی جگہوں پر شجرکاری سے اجتناب کیا جائے جو ماسٹر پلان میں شاہراں یا تعمیراتی مقاصد کیلئے مختص کی گئی ہیں۔ شجرکاری کرتے وقت ایسی جگہوں کا انتحاب کیا جائے جو مستقل طور پر شہر کی سرسبز و شادابی کا باعث بنیں۔ اجلاس میں اسلام آباد کنونشن، ایگزیبیشن اینڈ ایکسپو سینٹر منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ مزیدبرآں اجلاس میں کشمیر چوک کے مقام پر ٹریفک کے مسائل کے حل کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں، اجلاس میں مارگلہ ایونیو کو موٹروے ایم ون سے ملانے کے منصوبے پر جاری کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اسی طرح دارالحکومت اسلام آباد میں لگژری ہوٹل کی تعمیر کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو انکے ٹائم لائنز کے مطابق پایہ تکمیل پہنچانے کیساتھ اعلی معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملک بھرمیں لاپتا افراد کے کیسز کی تعداد 10ہزار 806تک پہنچ گئی ملک بھرمیں لاپتا افراد کے کیسز کی تعداد 10ہزار 806تک پہنچ گئی سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں حب الوطنی کی گونج وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت اییکس کمیٹی کا اجلاس ، دہشتگردی کے خاتمے کا عزم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں: چینی سفیر برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے لاہور میں ‘کیلیڈونین بال’ کے ذریعے اسکاٹش–پاکستانی تعلقات کا جشن ’شکریہ پاکستان‘، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے متعلق شہباز شریف کے دبنگ بیان پر بنگلادیش کا ردعملCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے ترقیاتی منصوبوں کی زیر صدارت کے حوالے سے
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔