اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 11 کے لیے کیوی بیٹر ڈیوون کونوے کو شامل کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ نے جارح مزاج کیوی بیٹر ڈیوون کونوے کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔
ٹیم کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں ڈیوون کونوے کو خوش آمدید کہا گیا اور ان کی ڈائریکٹ سائننگ کی تصدیق کی گئی۔ ڈیوون کونوے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں چوتھے تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ڈیوون کونوے سے 6 کروڑ 30 لاکھ روپے میں معاہدہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے چار کے بجائے تین کھلاڑی ریٹین کیے، جن میں شاداب خان کو پلاٹینیئم کیٹیگری میں 7 کروڑ روپے، سلمان ارشاد کو گولڈ کیٹیگری میں 1 کروڑ 40 لاکھ روپے، اور آندریس گوس کو سلور کیٹیگری میں 1 کروڑ 20 لاکھ روپے میں ری ٹین کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔