Jasarat News:
2026-06-02@22:32:00 GMT

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی اپنے عہدے سے اچانک استعفیٰ دے دیاہے۔

مونس علوی نے جمعرات کو اپنا استعفیٰ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھیج دیا جسے کے الیکٹرک بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چئیرمین مارک اسکیلٹن نے منظور کرلیا

ذرائع کے مطابق نئے سی او کے الیکٹرک کے لیے 3 ناموں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے، شارٹ لسٹ کیے گئے تینوں افراد کا تعلق کراچی سے ہے اور انہیں انرجی اور فنانس سیکٹر میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس آئندہ ہفتے متوقع ہے جب کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخابات رمضان المبارک میں ہوں گے تاہم نیا بورڈ نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ای او کے استعفیٰ کے بعد کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس میں بے چینی کی فضا ہے اور اعلیٰ افسران مستقبل کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بورڈ ا ف ڈائریکٹرز کے الیکٹرک کے

پڑھیں:

طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) پنجاب حکومت نے طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کے لیے ایک اہم اقدام کرتے ہوئے آئندہ مالی سال میں 50ہزار الیکٹرک بائیکس اور 5 ہزار الیکٹرک ٹیکسیاں بلاسود فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق الیکٹرک بائیکس اور ای ٹیکسیوں کی بلاسود فراہمی کی تجویز کو آئندہ بجٹ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو سستی اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کے مطابق ای ٹیکسی اسکیم کے تحت مستحق افراد کو آسان اقساط اور بلاسود فنانسنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ رجسٹریشن سمیت مختلف مراعات بھی دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں معاشی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے اور الیکٹرک ٹرانسپورٹ کے فروغ سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔حکومت کی جانب سے اس اسکیم کی مزید تفصیلات اور اہلیت کے معیار آئندہ بجٹ اور پالیسی دستاویزات میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فراری کی پہلی الیکٹرک کار متعارف، رونمائی کے فوراً بعد تنقید کا طوفان
  • نوجوانوں کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس اور ٹیکسیاں بلا سود دینے کا فیصلہ
  • نوازشریف کا گلگت تک موٹروے بنانے، ایئرپورٹ بڑا کرنے اور الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان 
  • طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی