کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی اچانک اپنے عہدے سے مستعفی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں. جس کے بعد کے الیکٹرک بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چئیرمین نے مونس علوی کا استعفی منظور کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق جمعرات کو کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جس کے بعد انہوں نے اپنا استعفیٰ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھیج دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے بورڈ کی حتمی منظوری کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسیچج کو اس حوالے سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔ مونس علوی نے کے الیکٹرک میں 18 سال تک خدمات انجام دیں اور وہ سب سے طویل مدت تک کے الیکٹرک کے سی ای او رہنے والے سربراہ تھے۔
دوسری جانب کے الیکٹرک بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چئیرمین مارک اسکیلٹن نے سی او مونس علوی کا استعفی منظور کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق نئے سی او کے الیکٹرک کے لیے 3 ناموں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے، شارٹ لسٹ کیے گئے تینوں افراد کا تعلق کراچی سے ہے اور انہیں انرجی اور فنانس سیکٹر میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس آئندہ ہفتے متوقع ہے جب کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخابات رمضان المبارک میں ہوں گے تاہم نیا بورڈ نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کرے گا۔موجودہ بورڈ شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کے انٹرویوز کے بعد اپنی رپورٹ نئے بورڈ کو پیش کرے گا.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بورڈ آف ڈائریکٹرز کے الیکٹرک کے مونس علوی ہے ذرائع سی ای او کے بورڈ کے بعد
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔