فوٹو: آئی ایس پی آر 

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ کشمیر جلد آزادی کی نئی صبح دیکھے گا جو اہلِ کشمیر کی اجتماعی خواہش اور مقدر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جموں و کشمیر یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول رکھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کشمیر تحریک کے شہداء کی بہادری اور بےلوث قربانیوں کو سراہا، انہوں نے ممتاز شخصیات اور سابق فوجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔

فلیڈ مارشل نے کہا کہ بھارت کی ریاستی جارحیت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کشمیریوں کے حوصلے نہیں توڑ سکیں، ہندو توا پر مبنی پالیسیوں کے باوجود کشمیری عوام کی جدوجہد مزید مضبوط ہوئی ہے، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی فورمز پر کشمیر کا مقدمہ بھرپور طریقے سے اٹھاتا رہے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی حمایت کی۔

فرنٹ لائن پوسٹ پر گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کشمیر میں تعینات افسران، جوانوں کے جذبے، پیشہ ورانہ معیار اور جنگی تیاریوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل آپریشنل حالات کے باوجود فوج کا بلند حوصلہ قابلِ تحسین ہے۔

سید عاصم منیر نے کہا کہ کسی بھی دشمنانہ قدم کا فوری، مؤثر اور بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان کی مسلح افواج روایتی اور ہائبرڈ دونوں طرح کے خطرات سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے اگلی صفوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور ان کےحوصلے اور فرض شناسی کو سراہا، دورے کے دوران آپریشنل تیاریوں اور ہر سطح پر ہم آہنگی برقرار رکھنے پر زور دیا۔

دورے کے آغاز پر کور کمانڈر راولپنڈی نے سربراہ پاک فوج اور چیف آف ڈیفنس فورسز کا استقبال کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ا ئی ایس پی ا ر ر کے مطابق

پڑھیں:

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔

I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…

— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

واضح  رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔ 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار